Zinger Style Burger زنگر اسٹائل برگر

1570257336(5) (1).jpg

Why recepie famous for?

Love zinger burger? Here is a special recipe Zinger Style Burger by reciperian.com Hang out with your family

Ingredients

Zinger Style Burger
چکن بریسٹ دو عدد
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
پپیتا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
انڈے دو عدد
میدہ تین کھانے کا چمچ
میدہ آدھی پیالی
کارن فلور آدھی پیالی
چاول کا آٹا آدھی پیالی
تیل تلنے کے لیے
برگر بن چار عدد
مایونیز آدھی پیالی
آئس برگ ایک پھول

Instructions


سب سے پہلے چکن بریسٹ دو دو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

پھر اسے نمک، کالی مرچ، سفید مرچ، کُٹی لال مرچ اور پپیتا پیسٹ لگاکر رکھ دیں۔

اس کے بعد انڈوں کو پھینٹ کر تین کھانے کے چمچ میدہ شامل کرکے اچھی طرح سے مکس کرلیں۔

اب ایک پیالے میں آدھی پیالی میدہ، کارن فلور اور چاول کے آٹے کو مکس کرلیں۔

اب چکن بریسٹ کو انڈے والے بیٹر میں ڈبو کو خشک میدے کے آمیزے میں کوٹ کریں اور گرم تیل میں ڈیپ فرائی کرلیں۔

بن کو درمیان سے دو ٹکڑوں میں کاٹ کر تھوڑا تھوڑا سا مایونیز لگاکر سینک لیں۔

آئس برگ کو چھوٹا جولین کاٹ لیں۔

اب بن کے ایک حصے پر آئس برگ رکھیں، مایونیز لگائیں، پھر چکن بریسٹ رکھیں، مایونیز لگائیں اور بن کے دوسرےحصے سے ڈھک کر مہمانوں کو پیش کریں۔

leave comments


Open Recipes