Exotic Eid Biryani عید بریانی

1570187304maxresdefault (50).jpg

Why recepie famous for?

Biryani is one of main dish at any special occasion. On Eid days we must prepare Biryani in one of the day. This exotic recipe is one of my family heart favorite taste that they love to eat. You too must try this guaranteed recipe.

Ingredients


چکن، بیف یا مٹن چار سو پچاس گرام
باسمتی چاول آدھا کلوگرام
(پیاز تین عدد (سلائسز میں
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
(ہری مرچیں چھ عدد (درمیانے سائز کی
دہی ایک کپ
(کالی مرچ آٹھ عدد (ثابت
لونگ چھ عدد
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
(ثابت دھنیا ایک کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
ہری الائچی چار عدد
کالی الائچی دو عدد
دار چینی دو سے تین عدد
تیز پتہ چند عدد
خشک آلو بخارہ آدھا کپ
لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
بادام بیس عدد
پستے دس عدد
فوڈ کلر آدھا چائے کا چمچ
بریانی ایسنس چند قطرے
پودینے کے پتے آدھی گٹھی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
کریم تین کھانے کے چمچ
دودھ آدھا کپ
گھی یا تیل آدھا کپ
سلور فوائل سجاوٹ کے لئے

Instructions


گوشت کو دہی، ادرک لہسن پیسٹ، ثابت کالی مرچ، لونگ، دار چینی، تیزپات، لال مرچ، کالی اور سبز الائچی سے میری نیٹ کرلیں۔

اب ہلدی پاؤڈر، نمک، کٹا ہوا دھنیا اور زیرے سے ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کر لیں۔

اب گھی یا تیل ایک بڑے پین میں ڈال کر گرم کریں اور پیاز فرائی کرکے سُرخ کرلیں۔

میری نیٹ کیا ہوا چکن شامل کریں اور درمیانی آنچ پر دس منٹ کے لئے پکالیں۔

اب ایک گلاس پانی شامل کرکے پندرہ منٹ کے لئے ہلکی آنچ پر پکالیں۔

یاد رہے کہ چکن سے سارا پانی خشک نہ ہو۔

چاولوں کے لئے پانی ابال لیں، نمک اور تین عدد ہری مرچیں شامل کر دیں۔

چاول شامل کریں اور اس وقت تک پکائیں جب تک یہ آدھے پک جائیں۔

ایک الگ پین میں ایک کھانے کا چمچ گھی شامل کریں اور تمام میوے بھون لیں یہاں تک کہ ان کی رنگت سنہری ہوجائے۔ پھر آنچ ہٹا دیں۔

دودھ میں فوڈ کلر شامل کرلیں۔

چکن گریوی پین میں کریم شامل کرلیں اور مکس نہ کریں۔ پھر خشک آلو بخارہ شامل کردیں۔

اب آدھی مقدار چاولوں کی شامل کردیں پھر بھنے ہوئے میوے، پودینہ اور ہرا دھنیا شامل کریں۔

تھوڑے سے میوے ایک طرف گارنشنگ کے لئے بچا کر رکھ لیں۔

اب باقی بچے ہوئے چاول شامل کریں، بریانی ایسنس، دودھ اور فوڈ کلر شامل کرلیں۔

پین کو اس طرح ڈھانپیں کہ بھاپ باہر نہ نکلے۔

پہلے ایک منٹ کے لئے آنچ تیز کردیں اور جب بھاپ بننا شروع ہو تو آنچ ہلکی کر دیں۔

پھر دس سے پندرہ منٹ کے لئے بریانی کو دم پر رکھیں۔

بریانی ڈش میں نکالیں اور باقی بچے ہوئے میوؤں اور سلور فوائل سے گارنشنگ کریں۔

عید بریانی سرونگ کے لئے تیار ہیے۔ رائتے اور سلاد کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes