Beef Chow Mein

1570014750download (28).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
بون لیس بیف 250گرام
نوڈلز آدھا پیکٹ
پیاز 1چوتھائی کپ
کٹی ہوئی بند گوبھی 1چوتھائی کپ
کٹی ہوئی شملا مرچ 1چوتھائی کپ
کٹی ہوئی گاجریں 1چوتھائی کپ
چوپڈ ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
سفید مرچ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
اوسٹر ساس 2اور آدھا کھانے کا چمچ
تھائی پیسٹ 2کھانے کے چمچ
سویا ساس 1اور آدھا کھانے کا چمچ
بیف میرینیشن کے اجزاء:
اوسٹر ساس آدھا کھانے کا چمچ
سویا سا س 1کھانے کا چمچ
سرکہ 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
کالی مرچ آدھا کھانے کا چمچ
تھائی پیسٹ اجزاء:
کیچپ 1کپ
سرکہ 1چوتھائی
نمک 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 5کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
چینی 1چائے کا چمچ
کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ
لہسن 1چائے کا چمچ

Instructions


میرینیشن ترکیب:
ایک باؤل میں اوسٹر ساس، سویا ساس، سرکہ، کالی مرچ اور کھانے کا تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے پندرہ سے بیس منٹ کے لئے میرینیٹ کر لیں۔ تھائی پیسٹ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔
اب اس میں کیچپ، سرکہ، نمک، کٹی لال مرچ، لال مرچ پاؤڈر اور چینی ڈال کر آئل آنے تک پکائیں۔
چاؤمن ترکیب:
ایک باؤل میں نمک، پانی اور نوڈلز ڈال کر ابال لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔
پھر اس میں میرینیٹ کیا ہوا بیف ڈالیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں تھائی پیسٹ، سفید مرچ، نمک، اوسٹر ساس اور سویا ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ٍپھر اس میں پیاز، گاجریں، بند گوبھی اور شملا مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اب اس میں نوڈلز ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
ہرے پیاز کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :40 منٹ
افراد :افراد 3-4

leave comments


Open Recipes