Chicken Stroganoff

1570004970chicken-stroganoff.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:

چکن تھائی بون لیس 4-5عدد
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پاستا 1پیکٹ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
مکھن 2-3کھانے کے چمچ
پیاز 1کپ
مشروم 1اور آدھا کپ
چوپڈ لہسن 1کھانے کا چمچ
میدہ 2-3کھانے کے چمچ
چکن یخنی 2کپ
سار کریم آدھا کپ
مسٹرڈ پیسٹ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
تھائم 1چائے کا چمچ
سبز پیاز گارنش کے لئے
سار کریم کے اجزاء:
کریم 1کپ
نمک 1چٹکی
لیموں کا رس 2کھانے کے چمچ

Instructions

سار کریم ترکیب:
ایک باؤل میں کریم، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور سائیڈ پر رکھ دیں۔
سار کریم تیار ہے۔
بون لیس تھائی چکن لیں اور اس پر نمک، کالی مرچ اور لہسن چھڑک دیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں چکن کو ہلکی آنچ پر دونوں سائیڈوں سے گولڈن براؤن ہونے تک پکائیں۔
پھر اسی پین میں مکھن گرم کر کے لہسن اور پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں مشروم ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں میدہ ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔
اب اس میں چکن یخنی ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں پھر نمک، کالی مرچ اور تھائم ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں سار کریم اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر دو منٹ اور اچھی طرح پکائیں۔
اب اس میں چکن ڈال کر پانچ سے چھ منٹ دم پر رکھ دیں۔
پھر ایک باؤل میں پانی ابال کر اس میں نمک، کھانے کا تیل اور پاستا ڈال کر اچھی طرح پکا کر پاستا چھان لیں۔
چکن اسٹروگنوف کو پاستا پر ڈال کر سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :30 منٹ
افراد :افراد 6

leave comments


Open Recipes