Dum Pukht Biryani

1570010195hqdefault.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

میرینیشن کے اجزاء:
دہی 1اور آدھا کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل 1چوتھائی کپ
پیاز آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
ذیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ 1کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
بریانی کے اجزاء:
کھانے کا تیل آدھا کپ
چاول 2اور آدھا کپ
چکن آدھا کلو
ثابت لال مرچیں 5-6عدد
خشک آلو بخارہ 8عدد
پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ
زعفران 1چٹکی
پیلا کھانے کا رنگ 1چٹکی
سرخ کھانے کا رنگ 1چٹکی
میدہ 1کپ
گارنش کے اجزاء:
دھنیا 4کھانے کے چمچ
پودینہ 4کھانے کے چمچ
سبز مرچیں 6عدد
لیموں 3عدد
ٹماٹر 2کھانے کے چمچ
تلا ہوا پیاز 1چوتھائی کپ

Instructions

ب:
ایک باؤل میں دہی، ادرک لہسن پیسٹ، کھانے کا تیل، پیاز، نمک، ذیرہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں۔
اب چکن کو اس مکسچر میں دو گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحے ڈال کر ایک منٹ کے لئے بھون لیں۔
اب اس میں میرینیٹ کیا ہوا چکن، آلو بخارہ اور پسے ہوئے ٹماٹر ڈال کر درمیانی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ کے لئے پکائیں۔
پھر اس میں گارنش کے اجزا ڈالیں اور تین سے چار منٹ پکائیں۔
اب ایک برتن میں پکے ہوئے چکن او ر ابلے ہوئے چاولوں کی تہہ لگائیں۔
پھر دوبارہ پکے ہوئے چکن، ابلے ہوئے چاول، زعفران، گارنش کے اجزا، سرخ کھانے کا رنگ اور پیلا کھانے کے رنگ کی تہہ لگائیں۔
اب برتن کو گوندھے ہوئے آٹے سے ڈھک کر بریانی کو دس سے پندرہ منٹ کا دم دیں۔
مزیدار دم پخت بریانی تیار ہے۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :35 منٹ
افراد :افراد 4-5

leave comments


Open Recipes