Lentils Balls دال کے کوفتے

15702719922.838.jpg

Why recepie famous for?

Try out a quite new taste with this Lentils Balls recipe. Lentil is blended with chicken, bread and spices then add in cooked masala. It's just amazing recipe to serve.

Ingredients


چنے کی دال ایک پیالی
(چکن فلے ایک عدد ﴿بون لیس
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ ﴿ثابت
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
(لہسن کے جوئے چھ عدد ﴿چھلے ہوئے
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
(لال مرچ چار عدد ﴿ثابت
ڈبل روٹی کے سلائس دو سے تین عدد
(ہری مرچ چھ عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
(پودینہ آدھی گٹھی ﴿باریک کٹا ہوا
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل حسب ضرورت
:سالن کے لیے
(پیاز تین عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
تیل ایک پیالی
دہی آدھی پیالی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(دھنیا دو کھانے کے چمچ ﴿پسا ہوا

Instructions


چنے کی دال اچھی طرح سے دھوکر چکن، ثابت دھنیا، سفید زیرہ، نمک، لہسن کے جوئے، ادرک اور ثابت لال مرچ ڈال کر اُبال لیں۔

خیال رہے کہ دال گلی ہوئی اور بکھری بھی رہے۔

جب وہ اُبل جائے تو ڈبل روٹی کے سلائس ملاکر چوپر میں پیس لیں۔

اب اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پودینہ ملاکر کوفتے بنالیں۔

اب دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن براؤن کرکے نکال لیں اور خستہ کر لیں۔

پھر تیل میں دہی، پیاز، ہلدی، گرم مصالحہ، لال مرچ، نمک، ادرک لہسن کا پیسٹ اور دھنیا ڈال کر ہلکا سا بھون لیں۔

اس کے بعد تیار کیے ہوئے کوفتے الگ فرائنگ پین میں تَل کر مصالحے میں ڈال دیں اور کپڑے سے پکڑ کر پانچ منٹ بھونیں۔

پھر ایک پیالی گرم پانی ڈال دیں۔

تھوڑی دیر دم پر رکھ کر ہرا مصالحہ ڈال دیں۔

گرم گرم چپاتی اور سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes