Pizza Pockets

1570021904download (42).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

ڈواجزاء:
میدہ 2کپ
کھانے کے تیل 2کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
دہی 4کھانے کے چمچ
خمیر 2چائے کے چمچ
گرم دودھ آدھا کپ
پانی حسبِ ذائقہ
پیزا سا س اجزاء:
پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ
پیاز پاؤڈر 1چائے کا چمچ
لہسن پاؤڈر 1چائے کا چمچ
اوریگانو 2کھانے کے چمچ
بیزل کے پتے 2-3عدد
کٹی لال مرچ 1کھانے کا چمچ
کیچپ آدھا کپ
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چکن کے اجزاء:
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
لہسن چوپڈ 1چائے کا چمچ
مکھن 3کھانے کے چمچ
ریڈ ہاٹ ساس 1کپ
سرکہ 2کھانے کے چمچ
وورسٹر شائر ساس آدھا چائے کا چمچ
تبیسکو آدھا چائے کا چمچ
پیپریکا 1چوتھائی چائے کا چمچ
چینی 1کھانے کا چمچ
اسمبلنگ کے اجزاء:
سرخ شملا مرچ حسبِ ضرورت
پیلی شملا مرچ حسبِ ضرورت
موزریلا چیز حسبَ ضرورت
چیڈر چیز حسبِ ضرورت
مکھن برشنگ کے لئے
کلونجی چھڑکنے کے لئے

Instructions

پیزا ڈو ترکیب:
ایک باؤل میں دودھ، چینی اور خمیر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور پانچ سے دس منٹ کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں میدہ، نمک، کھانے کا تیل، دہی اور خمیر مکسچر ڈال کر نرم ڈو گوندھ لیں اور ایک گھنٹے کے لئے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پیزا سا س ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گر م کر کے اس میں پسے ہوئے ٹماٹر، پیاز پاؤڈر، لہسن پاؤڈر، اوریگانو، بیزل، کٹی لال مرچ، سرکہ اور نمک ڈال کرتب تک پکائیں جب تک نیچے سے بلبلے اٹھناشروع ہوجائیں۔
اب چولہا بند کر کے ٹھنڈا ہونے دیں۔
چکن کی ترکیب:
ایک فرائی پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں مکھن اور لہسن ڈال کر بھون لیں۔
اب اس میں چکن کیوب ڈال کر رنگ بدلنے تک پکائیں۔
پھر اس میں ہاٹ ساس، سرکہ، وورسٹر شائر ساس، تبیسکو ساس، چینی اور پیپریکا ڈال کر اچھی طرح پکنے تک پکائیں۔
اسمبلنگ:
ڈو کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بیزوی شکل میں بیل لیں اور اس پرپیزا ساس لگا کے موزریلا چیز چھڑک دیں۔
اب اس کے آدھے حصے پرچکن اور سبزیاں ڈال دیں۔
پھر اس پر چیڈر چیز، اوریگانو چھڑکیں اور دوسری شیٹ رکھ کانٹے کے ساتھ کناروں کو دبا کر بند کرلیں۔
اب پہلے سے گرم اوون میں 180ٹمپریچر پر بارہ سے پندرہ منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
پیزا پوکٹس تیار ہیں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :45 منٹ
افراد :افراد 4
Trending Recipes

leave comments


Open Recipes