Shami Kabab

1570013303download (26).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء
بیف قیمہ 700گرام
دال چنا 200گرام
پیاز 2عدد
ادرک 15گرام
لہسن 5 جوّئے
ثابت لال مرچ 8عدد
نمک حسبِ ذائقہ
ثابت زیرہ 1کھانے کا چمچ
خشک دھنیا 1کھانے کا چمچ
ثابت کالی مرچ 1کھانے کا چمچ
لونگ 5عدد
بڑی اِلائچی 2عدد
دار چینی پاؤڈر 1چائے کا چمچ
پانی 3کپ
کسان کوکنگ آئل حسبِ ضرورت
سبز مرچ 4-5عدد
انڈے 2عدد
سبز دھنیا 10گرام

Instructions


ترکیب ۔ایک باؤل میں بیف قیمہ لیں اور اس میں دال چنا ،پیاز(ایک عدد) ،ادرک ،لہسن ،ثابت لال مرچ ،نمک ،ثابت زیرہ ،خشک دھنیا ،ثابت کالی مر چ،لونگ ،بڑی الائچی ،دار چینی پاؤڈر اورپانی ڈا ل کر تیس سے پینتیس منٹ تک پکالیں ۔ ۔ اب ایک گرائینڈر میں تیار کیاہوا بیف قیمہ لیں اور گرائینڈ کرلیں ۔ ۔اب اس میں سبز مرچ ،پیاز ،سبز دھنیا اورانڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں ۔ ۔اب تیار کیے ہوئے مکسچر کے شامی کباب بنا لیں ۔ ۔اب تیار کیے ہوئے شامی کباب کو انڈے میں ڈپ کریں اور کسان کوکنگ آئل میں شیلو فرائی کرلیں ۔ ۔آپکے مزیدار بیف شامی کباب تیار ہیں ۔
تیاری کا وقت :بیس منٹ
پکانے کا وقت :تیس منٹ
افراد :افراد تین

leave comments


Open Recipes