Eggplant and Meatballs

15700104541419359240995.jpeg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
چکن قیمہ آدھا کلو
بینگن آدھا کلو
زیتون کا تیل آدھا کپ
لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر 1کپ
لال شملا مرچ 1کپ
سبز شملا مرچ 1کپ
نمک حسبِ ذائقہ
کٹی کالی مرچ 2چائے کے چمچ
پیاز آدھا کپ
خشک پیپریکا 1چائے کا چمچ
کٹی لال مرچ 1چائے کا چمچ
اوریگانو آدھا چائے کا چمچ
پارسلی آدھا چائے کا چمچ
بیزل آدھا چائے کا چمچ


Instructions

ترکیب:
بینگنوں کو درمیان سے گول شکل میں کاٹ کر نمک اور زیتون کے تیل میں ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کر لیں۔
اب بینگنوں کو دونوں سائیڈوں سے اچھی طرح گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
پھر ایک باؤل میں چکن قیمہ، پیاز، کالی مرچ، پیپریکا، کٹی لال مرچ، اوریگانو، پارسلی، بیزل اور لہسن پیسٹ ڈال کر تمام اجزا اچھی طرح مکس کرکے چھوٹے چھوٹے کوفتیبنا کر آدھے گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
اب ایک گول شیشے کا باؤل لیں اور اس کی تہہ میں پسے ہوئے ٹماٹرکی پیسٹ پھیلا لیں۔
پھر اس پر نمک اور کالی مرچ چھڑک دیں۔
آخر میں تیار کئے ہوئے بینگن اور کوفتے ڈِش میں لگا دیں۔
پھر لال اور سبز شملا مر کے ساتھ گارنش کر کے 200کے ٹمپریچر پر بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :40 منٹ
افراد :افراد 5

leave comments


Open Recipes