Lagan Ka Gosht

1574831812maxresdefault (17).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
مٹن بون لیس 700گرام
بادام 50گرام
پستہ 50گرام
کوکونٹ 30گرام
خشخاش 30گرام
پیاز 2عدد
ہری مرچیں 4عدد
کھانے کا تیل 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
گرم مصالحہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دہی 1کپ
دھنیے کے پتے 10گرام
دودھ 1کپ

Instructions

ترکیب:
ایک بلینڈر میں کٹی ہوئی کوکونٹ، خشخاش، بادام، پستہ اور دودھ ڈال کر گرینڈ کر لیں۔
اب ایک پین میں کھانے کا تیل اور پیاز ڈال کر گولڈن براؤن کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل ، ادرک لہسن پیسٹ، ہری مرچ، مٹن بون لیس، نمک، ہلدی، ذیرہ پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈراور دھنیا پاؤڈر ڈال کر مکس کریں۔
اب اس میں دہی ڈال مکس کریں اور پانی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر پچیس سے تیس منٹ کے لئے پکنے دیں۔
پھر اس میں تلا ہوا پیاز ڈال کر مکس کریں اور تیار کی ہوئی پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔
اب اس میں پانی ڈالیں اور ڈھکن سے ڈھانپ کر تین سے چار منٹ پکنے دیں۔
دھنیے کے ساتھ گارنش کر کے سرو کردیں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :30 منٹ
افراد :افراد 5

leave comments


Open Recipes