Kari Pakora

1570280021images (45).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء
دہی دو کپ
پانی چھ کپ
بیسن پانچ کپ
ہلدی دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ضرورت
زیرہ پاؤ ڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
دھنیا پاؤڈر ڈیڑھ کھانے کے چمچ
لال مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ چھ عدد
ثابت زیرہ دو کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل آدھا کپ
ہری مرچ پانچ عدد
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
پیاز ڈیڑھ کھانے کے چمچ
پالک ڈیڑھ کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ڈیڑھ کھانے کے چمچ
ہری مرچ دو عدد
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
لہسن چار چھوٹے

Instructions

ترکیب
کڑی بنانے کے لیے ایک برتن میں دہی لیں اس میں پانی ،بیسن اور ہلدی ڈال کر گرائینڈ کر لیں اب ایک برتن میں گرائینڈ کیا ہوا پیسٹ لیں اس میں نمک ،لال مرچ پسی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر کُٹی ہوئی لال مرچ ،ہری مرچ ،ثابت زیرہ سفید اور ہلدی ڈا ل کر پچیس سے تیس منٹ تک پکا لیں درمیا ن میں چمچہ ہلاتے رہیں آپکی کڑی تیار ہے۔

پکوڑے
ایک برتن میں بیسن میں اس میں نمک ڈال کر لال مرچ پسی ہوئی ،گرم مصالحہ،دھنیا پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر ،ثابت زیرہ ،ہرا دھنیا چوپ ،ہری مرچ چوپ ،پیاز چوپ ،پالک چوپ اور پانی ملا کر پیسٹ بنا لیں۔اب ایک برتن میں کھانے کا تیل ڈال کر بیسن کا مکسچر اس میں ڈال دیں اور گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں ۔
اب اس میں کڑی اور پکوڑے ڈال کر مکس کر لیں ۔

تڑکہ
ایک پین میں کھانے کا تیل لیں اس میں لہسن ،ثابت زیرہ اورثابت لال مرچ ڈال کر لائیٹ براؤن کرلیں ۔اب اس میں لال مرچ پسی ہوئی ڈال کر تڑکہ کو کڑی میں ڈال دیں اب گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا ڈال دیں آپکی مزیدار کڑی پکوڑا تیار ہے

leave comments


Open Recipes