سالم مچھلی باربی کیو Whole Fish Barbequed

157476496626.jpg

Why recepie famous for?

You have eaten fish with gravy, fried fish or fish tika but this is a change flavor of fish. In this recipe Chef Arif Shahab wrapped marinade fish with vegetables and use BBQ method to cook fish. The aroma of BBQ fish spread all over as you unwrap it and everyone will love the tenderness of the fish. This fish recipe can be made outdoors on the barbecue.

Ingredients

سالم مچھلی دو سے ڈھائی کلو
سفید سرکہ آدھا کپ
ادرک پیسٹ دوکھانے کے چمچ
لہسن پیسٹ دوکھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ دوکھانے کے چمچ
پیپریکا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سویا ساس دوکھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ پیسٹ تین کھانے کے چمچ
تیل آدھا کپ
ہری مرچ دو عدد
فریش بیزل چھ سے آٹھ عدد
شملہ مرچ ایک عدد
پیاز ایک عدد
ٹماٹر دو عدد
بیزل کے پتے تین سے چار عدد

Instructions

ایک باؤل میں سفید سرکہ،ادرک لہسن پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ،پیپریکا پاؤڈر،سویا ساس،ہری مرچ پیسٹ،نمک اور تیل اچھی طرح مکس کریں۔

ہری مرچ کو لمبائی میں کاٹ کے بیج نکال دیں۔

شملہ مرچ،ٹماٹر اور پیاز کو درمیانہ سائز میں کاٹ لیں۔ایک باؤل میں سبزیاں ڈال لیں اور تھوڑا سا مکس مصالحہ ان میں ڈال کے مکس کریں۔

مچھلی کو دونوں طرف تر چھے کٹ لگائیں اور مصالحہ اوپر لگائیں۔

اب مچھلی کو فوئل میں رکھیں جو مصالحہ بچ گیا ہو وہ بھی اوپر ڈال دیں۔

مچھلی کے اوپر اور نیچے سبزیاں رکھ دیں اور اسے اچھی طرح فوئل میں لپیٹ دیں۔

اب اس کو گرل پر دس سے پندرہ منٹ کیلئے رکھ دیں۔

جب مچھلی اسی فیصد پک جائے تو فوئل کو کھول کر اس میں بیزل کے پتے ڈال کر دوبارہ بند کرلیں اور دو منٹ تک پکائیں۔

پلیٹر کو سلاد کے پتے، لیموں،کھیرا اور ٹماٹر سے سجائیں سالم مچھلی رکھ کے پیش کریں۔

اوون میں بنانے کیلئے 200 ہیٹ پر بیک کرلیں۔

leave comments


Open Recipes