Chicken Bhindi Masala چکن بھنڈی مصالحہ

1570168647maxresdefault (36).jpg

Why recepie famous for?

You might have eaten ladyfinger with beef but now try it with chicken by following this recipe named Chicken Bhindi Masala. Because of tasty ingredients this dish is very scrumptious. Try it out and add taste in your simple plain bhindis.

Ingredients


چکن آدھا کلو
بھنڈی آدھا کلو
تیل تلنے کے لیے
(پیاز ایک عدد (درمیانی اور سلائس کی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
تیل ایک چوتھائی کپ
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (پسا ہوا
(گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
ہلدی ایک چائے کا چمچ
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (کٹا ہوا
نمک حسب ذائقہ
دہی آدھا پاؤ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا گارنش کے لئے

Instructions

پہلے بھنڈی کو اچھی طرح سے صاف کرکے دونوں کنارے کاٹ کر تیل میں فرائی کرلیں۔

خیال رہے کہ بھنڈی بڑی نہ ہو۔

اب پیاز کو باریک کاٹ کر ایک چوتھائی کپ تیل میں گولڈن ہونے تک فرائی کریں۔

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور چکن شامل کرکے اتنا بھونیں کہ چکن کا رنگ تبدیل ہو جائے۔

اب آنچ تیز کرکے پسی لال مرچ، پسا دھنیا، گرم مصالحہ، ہلدی اور زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک فرائی کریں۔

پھر اس میں نمک اور دہی کو آدھا کپ پانی کے ساتھ پھنیٹ کر شامل کریں۔

اب چکن کو ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

آٹھ سے دس منٹ بعد ڈھکن ہٹا کر آنچ تیز کرکے بھنائی کریں۔

بھونتے وقت بھنڈی بھی شامل کرکے اچھی طرح بھونیں۔

جب گریوی گاڑھی ہو جائے تو ڈش میں نکال کر لیموں کا رس اور ہرا دھنیا چھڑک کر سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes