Dahi Bondi Chaat دہی بوندی چاٹ

1570266662dahibondi.jpg

Why recepie famous for?

Dahi bondi chaat is a specil treat in Ramadan. Now prepare at at home and enjoy with your family.

Ingredients


(بوندی حسب ضرورت (پانی میں بھیگی ہوئی
(آلو دو عدد (ابلے ہوئے
دہی آدھا کلو
ہری چٹنی دو کھانے کے چمچ
ٹماٹر دو عدد
پیاز ایک عدد
پاپڑی حسب ضرورت
چاٹ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
:مصالحہ کے لئے
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
زیرہ دو کھانے کے چمچ
دھنیا دو کھانے کے چمچ
نمک حسب ضرورت
:بوندی کے لئے
بیسن ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
(زیرہ یا اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ (اگر ضرورت ہوتو
پانی حسب ضرورت
:املی کی چٹنی کے لئے
املی ایک کپ
پانی دو کپ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
نمک حسب ضرورت
چینی ایک کپ

Instructions


ایک پیالے میں دہی، ایک کپ پانی، نمک، دہی بڑا مصالحہ، لال مرچ، ہری چٹنی اور املی کی چٹنی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس میں مکسچر میں ٹماٹر، آلو، ہری مرچ، پیاز اور پانی میں بھیگی ہوئی بوندی شامل کردیں۔

پھر مکس کرکے نمک چکھ لیں اور ڈش میں نکال لیں۔

ٹماٹر، پیاز، آلو کے کیوبز، پاپڑی، دہی بڑا مصالحہ، چاٹ مصالحہ اور املی کی چٹنی سے گارنش کرکے سرو کریں۔

املی کی چٹنی کے لئے: املی کو پانی بھیگو دیں یہاں تک کہ نرم ہوجائے۔

پھر اس میں نمک، چینی، کٹی لال مرچ اور زیرہ شامل کرکے کچھ دیر پکائیں۔

املی کی چٹنی تیار ہے۔

بوندی کے لئے: بیسن، نمک، زیرے اور پانی سے گاڑھا پیسٹ بنالیں۔

پھر گھی میں ڈیپ فرائی کرلیں یہاں تک کہ کرسپی ہوجائیں۔

پھر انہیں نکال کر ہوا بند جار میں رکھ لیں۔

جب ضرورت ہوتو ایک کپ تیار بوندی کو پانی میں بھگو دیں اور نرم ہونے دیں۔

مصالحہ کے لئے: گرائنڈر میں نمک، دھنیا، زیرہ اور کُٹی لال مرچ ڈال کر پیس لیں۔

دہی بڑا مصالحہ تیار ہے۔

leave comments


Open Recipes