Fry Quail فرائی بٹیر

1570168274download (80).jpg

Why recepie famous for?

. It is a scrumptious appetizer can be served in all sort of parties. Attempt this recipe it is for your own good.

Ingredients

بٹیر چھ سے آٹھ عدد
سرکہ آدھا کپ
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
ہری مرچ دو سے تین عدد
پودینہ آدھی گٹھی
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
(دھنیا آدھا چائے کا چمچ ﴿پسا ہوا
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
بیسن تین سے چار کھانے کے چمچ
زردے کا رنگ ایک چٹکی
گھی تلنے کے لیے

Instructions


بٹیروں کو صاف کرکے سرکہ لگائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب ہرا دھنیا، پودینہ اور ہری مرچ کا پیسٹ بنا لیں۔

پھر ایک مکسنگ پیالے میں ہرا پیسٹ، لال مرچ، کالی مرچ، پسا دھنیا، ادرک لہسن کا پیسٹ، بیسن اور زردے کا رنگ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کرکے آدھے گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں۔

اب ایک پین میں گھی گرم کرکے اس میں بٹیروں کو فرائی کرکے ٹشو پیپر پر نکالتے جائیں، تاکہ اُن کا سارا تیل خشک ہو جائے۔

آخر میں انھیں ڈش میں نکال کر گرم گرم سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes