Jaipuri Biryani جے پوری بریانی

1579349263Jaipuri-Biryan.jpg

Why recepie famous for?

Jaipuri Biryani Recipe In Urdu

Ingredients


بکرے کا گوشت--------------- 750گرام
تلی پیاز-------------------- 1کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ---------------- 2کھانے کے چمچے
پسی لال مرچ---------------- 1کھانے کا چمچہ
نمک-------------------- ایک کھانے کا چمچہ
تیل---------------------- 4/3کپ
سفیدالائچی--------------------- 4عدد
ثابت مکس گرم مصالحہ------------------ 1کھانے کا چمچہ
دہی----------------------- ایک کپ
کیوڑا-------------------- 1کھانے کا چمچہ
زردے کا رنگ------------------ 1چٹکی
زعفران------------------ 4/1چائے کا چمچہ
اُبلے چاول-------------------- 600گرام
پسی جاوتری------------------ 4/1چائے کا چمچہ
پسی جائفل------------------ 4/1چائے کا چمچہ
پسی سفیدالائچی---------------- 4/1چائے کا چمچہ
پسے بادام--------------------- 12عدد

Instructions



پہلے600گرام چاولوں کو 2کھانے کے چمچے نمک کے ساتھ اُبالیں۔
اب 4/3کپ تیل گرم کرکے اس میں 2کھانے کے چمچے ادرک لہسن کا پیسٹ،ایک کھانے کا چمچہ نمک،ایک کھانے کا چمچہ،پسی لال مرچ،ایک کھانے کا چمچہ،ثابت مکس گرم مصالحہ، 750گرام بکرے کا گوشت اور ایک کپ تلی پیازڈال کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔
پھر اس میں ایک کپ دہی کو 12عدد پسے بادام،4/1چائے کا چمچہ،پسی سفید الائچی ڈال کر اتنا پکائیںکہ وہ تیار ہوجائے۔
اس کے بعداُبلے چاولوں کو گوشت کے مکسچر کے اوپر ڈال دیں۔
اب اس میںایک کھانے کا چمچہ کیوڑا، ایک چٹکی زردے کا رنگ اور 4/1چائے کا چمچہ زعفران ڈال کر ڈھکیں اور 15سے20منٹ کے لئے دم پر چھوڑ دیں۔

leave comments


Open Recipes