Machaca Beef موچومو بیف

1570257484Beef-Machaca-3-2.jpg

Why recepie famous for?

Machaca Beef is a kind of dish that is cooked in a shredded form. This Machaca Beef is a tangy twist in burger. A guaranteed people-pleaser!

Ingredients


بیف انڈر کٹ آدھا کلو
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (ثابت
لونگ آدھا چائے کا چمچ
تیز پات دو عدد
(پیاز دو عدد (کٹی ہوئی، درمیانی
(لہسن کے جوئے تین عدد (کٹا ہوا
نمک چٹکی بھر
(ہری مرچ دو سے تین عدد (کٹی ہوئی، بیج نکال لیں
(لال مرچ ثابت دو سے تین عدد (کٹی ہوئی، بیج نکال لیں
(آلو ایک عدد (باریک کٹا ہوا
(ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا (باریک کٹا ہوا
آئل فرائینگ کے لئے
آئل دو کھانے کے چمچ
بن چار عدد
آئس برگ حسب ضرورت
کریم چار چائے کے چمچ
بیف کو کھڑے ریشے میں کاٹ لیں۔

Instructions


ایک پین کو چولہے پر رکھ کر اس میں ڈیڑھ گلاس پانی ڈال کر اس میں گوشت کے ریشے شامل کردیں۔

اب اس میں کالی مرچ، لونگ، تیز پات، ایک عدد باریک کٹی پیاز، ایک عدد لہسن کا جوا اور نمک ڈال کر مکس کرکے ڈھانپ کر پکنے کے لئے چھوڑ دیں۔

جب گل جائے تو صرف بیف ریشوں کو چمچ کی مدد سے پلیٹ میں نکال لیں اور چمچ کی مدد سے مزید نرم کرلیں اور اس کے چھوٹے چھوٹے باریک ٹکڑے کرلیں۔

اب الگ پین میں دو کھانے کے چمچ آئل ڈال کر اس میں ایک عدد باریک کٹی پیاز، ادرک اور دو عدد لہسن کے جوئے کو شامل کرکے اسے بھون لیں یہاں تک کہ پیاز سنہرا ہوجائے۔

اب اسے باریک کئے ہوئے ریشوں میں شامل کرکے مکس کریں اور ہری اور لال مرچ ڈال دیں۔

اب ایک الگ پین میں گھی گرم کرکے اس میں آلوؤں کو ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔

اب بن کو درمیان سے کاٹ کر گھی لگا کر پین میں گرم کرلیں۔

پھر بن کے اوپر بیف، آئس برگ اور ایک چائے کا چمچ کریم ڈال کر باقی آدھی بن کے ساتھ ڈھانپ دیں اور باقی بن کے ساتھ بھی یہی عمل دہرائیں۔

موچومو بیف کو فرائیڈ آلوؤں کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes