Spicy Turnip with Chicken چٹ پٹا شلجم چکن

1570171736download (88).jpg

Why recepie famous for?

A tasty, healthy recipe made with turnip and chicken. Combination of both develop a quite new taste that is tempting. Great to serve in lunch and dinner with roti and plain rice.

Ingredients


(چکن ایک عدد (سولہ ٹکڑے
شلجم آدھا کلو
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل ایک پیالی
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کُٹی ہوئی
ہلدی ایک چائے کا چمچ
دہی آدھی پیالی
چینی ایک چائے کا چمچ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
لیموں چار عدد
(ہری مرچ آٹھ عدد (باریک کٹی ہوئی
(ہرا دھنیا ایک گٹھی (باریک کٹا ہوا
(گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا

Instructions

پہلے شلجم کو چھیل کر چھوٹے کیوبز میں کاٹ لیں۔

چکن کے ٹکڑوں کو اچھی طرح دھوکر ایک کڑاہی میں ڈال دیں۔

ساتھ ہی ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانی خشک کر لیں۔

اب اس میں تیل، کُٹی لال مرچ، ہلدی اور دہی ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔

پھر شلجم کے کٹے کیوبز الگ پین میں تَل کر چکن میں ڈال دیں۔

اس کے بعد چینی، کالی مرچ، لیموں کا رس، کٹی ہری مرچ، ہرا دھنیا اور پسا گرم مصالحہ شامل کرکے دم پر رکھ دیں۔

جب شلجم کا پانی خشک ہونے لگے تو انھیں ہلکا سا بھون کر اُتار لیں۔

مزے دار چٹ پٹا شلجم چکن تیار ہے۔

leave comments


Open Recipes