Kung Pao Potato

1570016010kung-pao-potato-hf.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

پٹاٹو کے اجزاء:
کٹے ہوئے آلو 4-5عدد
کارن سٹار چ 1کھانے کا چمچ
میدہ 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ آدھاچا ئے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
گریوی بنانے کے اجزاء:
کھانے کا تیل 2کھانے کے چمچ
چوپڈ ادرک آدھا کھانے کا چمچ
چوپڈ لہسن 1کھانے کا چمچ
خشک لال مرچیں 3-4عدد
سبز مرچیں 3-4عدد
روسٹڈ مونگ پھلی 1چوتھائی کپ
شملا مرچ 1کپ
پیاز 1کپ
ریڈ چِلی سوس 2کھانے کے چمچ
کیچپ 2کھانے کے چمچ
سویا سوس 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
چینی 1چائے کا چمچ
کا لی مرچ آدھا چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
پانی آدھا کپ
پانی اور کارن سٹارچ 2کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل فرائی کے لئے

Instructions

پٹاٹو ترکیب:
آلوؤں کو کاٹ کردس سے بارہ منٹ تک ابال لیں اور کپڑے سے سکھا لیں۔
اب ایک باؤل میں کارن فلار، نمک، کالی مرچ اور پانی ڈا ل کر اچھی طرح مکس کرکے آلوؤں کو اس مکسچر میں کوٹ کر لیں۔
پھر آلوؤں کو فرائی کر لیں جب تک کرسپی ہوجائیں۔
گریوی بنانے کی ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ادرک لہسن اور خشک لال مرچیں ڈال کر بھون لیں۔
اب اس میں مونگ پھلی اور سبز مرچیں ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔
پھر اس میں شملا مرچ اور پیاز ڈال کر دو منٹ اور پکائیں۔
اب اس میں چِلی سوس، کیچپ، سویا سوس، نمک، چینی، کالی مرچ اور لیمو ں کا رس ڈال کر دو منٹ تک پکائیں۔
پھر اس میں پانی ڈال کر ابلنے دیں پھراس میں پانی، کارن سٹارچ کا مکسچر اور آلو ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
گرم گرم چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :افراد 4

leave comments


Open Recipes