Irani Biryani ایرانی بریانی

1574764196maxresdefault (10).jpg

Why recepie famous for?

A delicate and wonderful aromatic Irani Biryani is great to serve as main dish at any special occasion with salsa or raita.

Ingredients

گوشت ایک کلو
باسمتی چاول آدھا کلو
گھی ایک پاؤ
(پیاز تین عدد (کٹا ہوا درمیانے سائز کا
(لہسن ایک گٹھی (پسا ہوا
ادرک آدھی چھٹانک
(خشک دھنیا آدھی چھٹانک (پسا ہوا
دہی آدھا پاؤ
نمک حسبِ ضرورت
کالی مرچ حسبِ ضرورت
الائچی حسبِ ضرورت
دار چینی حسبِ ضرورت
لونگ حسبِ ضرورت
زعفران حسبِ ضرورت
ہرا دھنیا حسبِ ضرورت
پانی حسبِ ضرورت

Instructions

گھی گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں۔

اس میں سے آدھی مقدار پیاز اور تھوڑا سا گھی نکال لیں اور باقی پیاز میں ادرک اور لہسن ڈالیں۔

تھوڑا بھوننے کے بعد گوشت، خشک دھنیا، گرم مصالحے، نمک، دہی اور ہرا دھنیا ڈال دیں۔

اس کو ہلکی آنچ پر پکائیں اگر گوشت نہ گلے تو ضرورت کے مطابق تھوڑا سا پانی ڈال کر بھی گلایا جاسکتا ہے۔

جب پانی خشک ہو جائے تو اچھی طرح بھون کر اتار لیں۔

چاول چن کر ان کو کسی الگ برتن میں نمک ڈال کر اُبال لیں۔

جب چاول کی دو کنی رہ جائیں تو اتار لیں۔

اب ایک کھلے منہ والا برتن لیں اور اس میں چاولوں کی تہہ اس کے بعد گوشت کی تہہ پھر چاولوں کی تہہ اور پھر گوشت کی تہہ لگا دیں۔

ہر تہہ میں شروع میں نکالا ہوا گھی اور تلا ہوا پیاز بھی ڈالتے جائیں۔

جب آخری تہہ لگالیں تو زعفران کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر اس کے اوپر چھڑکیں اور چاولوں کو دَم لگا دیں۔

دس منٹ تک دَم دینے کے بعد اتار لیں خوشبودار اور لذیذ ایرانی بریانی تیار ہے۔

leave comments


Open Recipes