Potato Meat Loaf پوٹیٹو میٹ لوف

1570170063download (84).jpg

Why recepie famous for?

Potato Meat Loaf is an admirable tasty dish to have in your meals. The surprise of potato inside the meatloaf is simply amazing. Trying it once will lead you to spread good word of mouth for it because it is very tasty. Don’t wait go and grab it.

Ingredients

قیمہ ایک پاؤ
لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
(پیاز تین کھانے کے چمچ (کٹا ہوا
نمک ایک چائے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ تین عدد
(مٹر آدھا کپ (ابلے ہوئے
(گاجر ایک عدد (ابلی اور کٹی ہوئی
(ڈبل روٹی سلائس دو عدد (بھیگی ہوئی
سرکہ دو کھانے کے چمچ
ووسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ
ٹماٹر پیسٹ دو کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
بریڈ کرمبز آدھا کپ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
(چیڈر چیز آدھا کپ (کدوکش کی ہوئی
:وائٹ ساس کے لئے
دودھ ایک کپ
پانی ایک چوتھائی کپ
میدہ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
سفید مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
مسٹرڈ پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
مکھن ایک کھانے کا چمچ
:میش پوٹیٹو کے لئے
آلو آدھا کلو
مکھن ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
دودھ آدھا کپ

Instructions

وائٹ ساس کے لئے: ایک پین میں دودھ، پانی، میدہ، نمک، سفید مرچ، مسٹرڈ پاؤڈر اور مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

وائٹ ساس تیار ہے۔

میٹ لوف کے لئے: سب سے پہلے قیمہ کو لہسن ادرک پیسٹ، پیاز، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچ اور ایک کپ پانی کے ساتھ ابلنے کے لئے رکھ دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہوجائے۔

اب ایک پیالے میں ابلا قیمہ، مٹر، گاجر، ڈبل روٹی، سرکہ، ووسٹر ساس، ٹماٹر پیسٹ، گرم مصالحہ، انڈہ، ہرا دھنیا اور وائٹ ساس ڈال کر ہاتھ سے اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اسے فریزر میں فریز کرلیں۔

اب لوف ٹن پر بریڈ کرمبز ڈالیں۔

پھر مکسچر، مکھن اور چیڈر چیز ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر پینتیس سے چالیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔

اب اسے پلیٹر میں نکال کر میش آلو کے ساتھ رکھیں۔

ٹماٹر اور ہری مرچ کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔

میش پوٹیٹو کے لئے:

آلوؤں کو ابال لیں اور چھیل کر پیس لیں۔

اب اس میں نمک، سفید مرچ، مکھن اور دودھ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

میش پوٹیٹو تیار ہے میٹ لوف کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes