Spicy Zinger Burger اسپائسی زنگر برگر

1571828896Zinger-Burger-Recipe.jpg

Why recepie famous for?

Zinger Burger is a hearty meal of everyone. Now make it at home easily by following an authentic

Ingredients

قیمہ تین سو گرام
(پیاز ایک عدد (کٹا ہوا
ہری مرچ دو عدد
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
انڈہ ایک عدد
نمک آدھا چائے کا چمچ
سویا ساس ایک کھانے کے چمچ
چلی ساس ایک سے دو چائے کے چمچ
برگر بن چار عدد
میدہ دو چائے کے چمچ
(ٹماٹر دو عدد (سلائس میں کٹے
سلاد پتہ حسبِ ضرورت
(کھیرا ایک عدد (سلاس میں کٹا ہوا
تیل فرائی کرنے کے لئے
ساس بنانے کے لئے :مایونیز دو کھانے کے چمچ
ٹماٹو کیچپ چار کھانے کے چمچ
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
چلی گارلک ساس دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چٹکی
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی

Instructions

ساس بنانے کے لئے: ایک پیالے میں ٹماٹو کیچپ، مایونیز، چلی گارلک سوس، لال مرچ کُٹی، سرکہ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

سب سے پہلے قیمہ، ہری مرچیں اور پیاز کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

اب اس میں میدہ ڈال کر پھر بلینڈ کرلیں۔

اور اسے ایک پیالے میں نکال کر اس میں نمک، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، کُٹی لال مرچ، سویا ساس، انڈہ اور چلی ساس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

اب اس مکسچر کو کباب کی شکل دے کر انہیں آئل میں فرائی کرلیں۔

اب ایک بن لیں اس کو درمیان سے کاٹ لیں پھر اس پر تھوڑا ساس لگائیں۔

پھر اس پر ایک سلاد پتہ، کباب، ٹماٹر سلائس، کھیرا اور پھر تھوڑا سا ساس لگاکر اس کے اوپر دوسرا بن رکھ دیں۔

leave comments


Open Recipes