Cocktail Prawn کوکٹیل پران

15701883206.188.jpg

Why recepie famous for?

Cocktail Prawn is fall among the famous seafood as it is one of the most eaten seafood all across the globe. These prawns are as tasty as you can’t think of. The reason of its tastiness is all the ingredients it contain must give it an attempt.

Ingredients


(جھینگے تین سو گرام (بڑے
انڈے دو عدد
میدہ چار کھانے کے چمچ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
(کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(شملہ مرچ ایک عدد (لمبی کٹی ہوئی
ٹماٹر دو عدد
تیل تلنے کے لیے
مایونیز آدھی پیالی
ٹومیٹو کیچپ دو کھانے کے چمچ

Instructions


پہلے جھینگوں کو صاف کرکے لمبائی میں کٹ لگا کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب تھوڑا تھوڑا سا خشک میدہ اس پر چھڑک دیں۔

ایک پیالے میں انڈوں کو پھینٹیں۔

پھر اس میں میدہ، کارن فلور، پسی کالی مرچ اور تھوڑا سا نمک شامل کرکے مکس کریں اور بیٹر تیار کر لیں۔

خیال رہے کہ بیٹر بہت زیادہ گاڑھا یا پتلا نہ ہو۔

اب شملہ مرچ کو لمبائی میں جولین کاٹ لیں۔

ٹماٹروں کو بھی بیج نکال کر لمبائی میں کاٹ لیں۔

اب میدہ لگے ایک ایک جھینگے کو اٹھا کر ایک ٹکڑا شملہ مرچ اور ایک ٹکڑا ٹماٹر کو ساتھ جوڑ کر بیٹر میں ڈپ کریں اور ڈیپ فرائی کر لیں۔

جب تمام جھینگے فرائی ہو جائیں تو انھیں ایک طرف رکھیں۔

اب ایک پیالے میں مایونیز اور ٹومیٹو کیچپ مکس کرکے سوس تیار کریں۔

گرم گرم فرائی کیے ہوئے جھینگوں کو سوس کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes