Chickpea Chaat چنا چاٹ

1570187458864.jpg

Why recepie famous for?

Chicken Egg Rolls are simply awesome as it contain all the ingredients of egg fried rice that are eggs, capsicum, Chinese salt, black pepper, red pepper which make these utterly flavorsome. Such a tasty dish truly deserve an attempt.

Ingredients


(چنے آدھا کلو (اُبلے ہوئے
(آلو آدھا کلو (اُبلے ہوئے اور کٹے ہوئے
پیاز دو عدد
پودینہ آدھی گٹھی
:دہی کی چٹنی کے لئے
دہی دو سو پچاس گرام
ہری مرچ چھ عدد
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
پودینہ دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پانی دو کپ
:املی کی چٹنی کے لئے
املی کا رس ایک کپ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ دو چائے کے چمچ (کُٹی ہوئی
پانی ایک کپ
گڑ ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
:چاٹ مصالحہ کے لئے
گول مرچ بارہ عدد
اجوائن ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
سونف ایک چائے کا چمچ
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (ثابت
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
ٹاٹری آدھا چائے کا چمچ

Instructions


دہی کی چٹنی کے لیے: بلینڈر میں دہی، ہری مرچ، ہرا دھنیا، پودینہ، نمک اور دو کپ پانی ڈال کر اچھی طرح بلینڈ کرلیں۔

املی کی چٹنی کے لیے: سوس پین میں املی کا رس، زیرہ، کُٹی لال مرچ، نمک، ایک کپ پانی اور گڑ ڈال کر پکالیں۔

چاٹ مصالحہ کے لئے: توے پر گول مرچ، اجوائن، زیرہ، سونف اور ثابت دھنیا بھون لیں۔

پھر ان میں کالا نمک اور ٹاٹری ڈال کر مکس کریں۔

سرونگ کے لیے: ایک پلیٹ میں چنے اور آلو کاٹ کر ڈالیں۔

اب اوپر سے املی کی چٹنی اور دہی کی چٹنی ڈال دیں۔

پھر اس پر پیاز اور پودینہ ڈال کر تیار کیا ہوا چاٹ مصالحہ چھڑک دیں۔

مزے دار چنا چاٹ تیار ہے۔

leave comments


Open Recipes