Hyderabadi Mutton حیدر آباری مٹن

1570176601images (26).jpg

Why recepie famous for?

Hyderabad is famous for its outstanding savour to such extent that many dishes are associated with it like Hyderabadi Mutton. If you want to grab a meat dish then go for this one as it is matchless in method of cooking and savor.

Ingredients


بکرے کا گوشت سات سو پچاس گرام
کچا پپیتا ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
ٹماٹر کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کے چمچ
(پیاز آدھا کپ (تلی اور پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کے چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
(لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
اورنج کلر ایک چٹکی
(پودینے کے پتے آدھا کپ (باریک کٹے ہوئے
کڑی پتے مٹھی بھر
ہری مرچ چھ عدد
تیل آدھا کپ

Instructions


بکرے کے گوشت کو کچا پپیتا، دہی، ٹماٹر کا پیسٹ، ثابت گرم مصالحہ، پیاز، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، سفید زیرہ، گرم مصالحہ، اورنج کلر اور پودینے کے پتے کے ساتھ میری نیٹ کرکے چار گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔

اب تیل گرم کرکے اس میں ہری مرچ اور کڑی پتے ڈال کر ہلکا سا فرائی کریں۔

پھر اس میں میری نیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر ڈھکیں اور بیس منٹ کے لیے پکائیں۔

ضرورت ہو تو تھوڑا سا پانی شامل کر دیں۔

آخر میں اسے نان کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes