Daal Kababi دال کبابی

1570172078maxresdefault (39).jpg

Why recepie famous for?

A mixture of two types of lentil and chicken mince made delicious Daal Kababi. Full of protein recipe is good for every one and also different then other kebab. Serve with paratha or alone with ketchup.

Ingredients


چنے کی دال آدھی پیالی
ماش کی دال آدھی پیالی
چکن کا قیمہ آدھا کلو
چاول کا آٹا تین کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی دو عدد
(ہرا دھنیا آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا
(ہری مرچ چار عدد (باریک کٹی ہوئی
(پودینہ آدھی گٹھی (باریک کٹا ہوا
(سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور پسا ہوا
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ

Instructions

تیل تلنے کے لیے حسب ضرورت
چنے کی دال اور ماش کی دال کو الگ الگ گرم پانی میں بھگو دیں۔

پھر الگ الگ اُبال لیں۔

خیال رہے کہ دال گلی اور بکھری بکھری ہوئی ہو۔

اب چکن کا قیمہ اور دونوں دالوں کو چوپر میں پیس لیں۔

جب وہ اچھی طرح پس جائیں تو ان میں چاول کا آٹا، انڈے کی سفیدی، ہرا دھنیا، ہری مرچ، پودینہ، سفید زیرہ، کُٹی لال مرچ، کُٹی کالی مرچ اور نمک ملاکر اچھی طرح گوندھیں اور کباب بناکر شیلو فرائی کر لیں۔

جب وہ گولڈن براؤن ہو جائیں تو نکال کر چلی گارلک سوس کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes