BBQ Spicy Chicken Kabab باربی کیو اسپائسی چکن کباب

1571978212Grilled-Chicken.jpg

Why recepie famous for?

BBQ Spicy Chicken Kabab. These kabab are simple to make, no need of any special equipment.

Ingredients

(چکن آدھا کلو (ہڈی کے بغیر
لہسن کے جوئے دو عدد
(کالی مرچ تین سے چار عدد (ثابت
دیگی لال مرچ دو عدد
سرکہ ایک چائے کا چمچ
تکہ مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
لیموں دو عدد
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(دھنیا ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
نمک حسب ضرورت
(زیرہ ایک کھانے کا چمچ (کٹا ہوا
تیل حسب ضرورت
:گارنشنگ کے لئے
پیاز کے رنگز دو عدد
لیموں ایک عدد
پودینہ ایک گٹھی

Instructions

چکن کو لہسن اور ثابت کالی مرچ کے ساتھ پانچ منٹ کے لئے ابال لیں اور پانی نکال لیں۔

پھر الگ پین میں دیگی لال مرچ میں سرکہ ڈال کر ابال لیں۔

پھر ابلی مرچوں میں ہرا دھنیا شامل کرکے گرائنڈ کرلیں۔

اب اس مکسچر میں تکہ مصالحہ، لہسن ادرک پیسٹ، لیموں کا رس، زیرہ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

پھر اس مکسچر سے چکن کو میری نیٹ کر لیں اور بیس منٹ کے لئے رکھ دیں۔

پین میں چار کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے چکن کو اس میں اسٹر فرائی کرلیں یہاں تک کہ چکن پک جائے۔

سرونگ ڈش میں نکال کر پیاز کے رنگز، لیموں، پودینے اور ہری مرچوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes