ہواگی برگر Hoagie Burger

157025896367-x.jpg

Why recepie famous for?

is very famous fast food recipe in United States (America).Try out this delicious recipe at your home your family will like it specially your kids will love it!

Ingredients


گائے کا قیمہ آدھا کلو
نمک ایک تہائی چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک تہائی چائے کا چمچ
لہسن کا پیسٹ ایک تہائی چائے کا چمچ
مسٹرڈ پیسٹ آدھا چائے کا چمچ
تھائم پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
اوریگانو پاؤڈر ایک چوتھائی چائے کا چمچ
انڈا ایک عدد
بریڈ ایک سلائس
دودھ آدھا کپ
باریک کٹی پیاز ایک عدد
کریم چیز حسب ضرورت
ہاٹ ڈوگ بن چار عدد
سلاد کے پتے حسب ضرورت
مایونیز دو کھانے کے چمچ
سرکہ تین کھانے کے چمچ
مشروم سلائس چار عدد
چیڈر چیز حسب ضرورت
گائے کے قیمے کو نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، تھائم پاؤڈر، اوریگانو پاؤڈر اور انڈے سے تیس منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔

Instructions

گائے کے قیمے کو نمک، کالی مرچ، لہسن کا پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، تھائم پاؤڈر، اوریگانو پاؤڈر اور انڈے سے تیس منٹ کے لیے میرینیٹ کریں۔۔


اس میں دودھ میں بھیگی ہوئی بریڈ سلائس شامل کریں
اس کے کباب بنا کر حسب ضرورت تیل کے ساتھ فرائی کر لیں۔

تیل گرم کر کے کٹی پیاز کو فرائی کریں۔

اس میں مشروم کے سلائس اور چیڈر چیز شامل کریں اور مزید فرائی کریں۔

بن کو درمیان سے دو حصوں میں کاٹ کر سینک لیں۔

اس کے ایک حصے پر کریم چیز لگائیں، پھر سلاد پتہ رکھیں، اوپر سے فرائی کیا ہوا کباب رکھیں۔

اب پیاز اور مشروم کا فرائی کیا ہوا آمیزہ ڈالیں۔

مایونیز میں سرکہ ملا کر اوپر سے ڈالیں۔

ساتھ ہی مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر بن کے دوسرے حصے سے ڈھک دیں اور فرنچ فرائز کے ساتھ پیش کریں۔

leave comments


Open Recipes