Hot and Spicy Reshmi Kabab Roll ہاٹ اینڈ اسپائسی ریشمی کباب رولز

1570164155showimage (4).jpg

Why recepie famous for?

Its extremely delicious and so easy to prepare kabab roll recipe by shireen anwer. You just need simple but bit more ingredients and its sure you have all ingredients at home. Almonds paste makes kebabs even more nutritious and softer.

Ingredients


چکن کا قیمہ آدھا کلو
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
بھنا اور پسا زیرہ ایک چائے کا چمچ
پسی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
سفید مرچ آدھا چائے کا چمچ
پسا کھوپرا تین چائے کے چمچ
گھی دو کھانے کے چمچ
چھلے اور پسے بادام دو کھانے کے چمچ
بھنا اور کُٹا دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ
(چٹنی کے لیے)
دہی ایک کپ
پسی ہری مرچ ایک چائے کا چمچ
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ
پسی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(پراٹھے کے لیے)
میدہ ڈھائی کپ
تیل ایک کھانے کا چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
پانی گوندھنے کے لیے
(پیسٹ بنانے کے لیے)
انڈے کی سفیدی ایک عدد
پگھلا ہوا گھی دو کھانے کے چمچ
میدہ دو کھانے کے چمچ

Instructions


چکن کے قیمے کو چھلے اور پسے بادام، پسا کھوپرا، گرم مصالحہ، بھنا اور پسا زیرہ، کُٹی لال مرچ، سفید مرچ، نمک، بھنا اور کُٹا دھنیا، پسی ہری مرچ، ادرک لہسن کا پیسٹ، گھی اور کارن فلور سے میرینیٹ کریں۔

اب انھیں اچھی طرح مکس کر کے اسکیورز پر لگائیں۔

پھر انھیں ایک سو اسی سینٹی گریڈ پر بیس منٹ باربی کیو یا بیک کر لیں۔

آخر میں کوئلے کا دَم دے کر پراٹھوں کے ساتھ سرو کریں۔

(چٹنی بنانے کے لیے)

دہی پھینٹ کر اس میں پسی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک اور پسی ہری مرچ ڈال کر رول کے ساتھ سرو کریں۔

(پراٹھے بنانے کے لیے)

میدے کو نمک اور حسب ضرورت پانی کے ساتھ گوندھ لیں۔

اس ڈو کے آٹھ پیڑے بنائیں۔ ہر پیڑے کو چھوٹی پلیٹ کے برابر بیل لیں، اس پر تیار شدہ پیسٹ لگائیں۔

اسے دوبارہ رول کریں اور اس کا دوبارہ پیڑا بنا کر بیل لیں۔

آخر میں اسے گرم تیل میں فرائی کر کے پراٹھا بنا لیں۔

ہر پراٹھے پر ایک ریشمی کباب رکھیں۔

تھوڑی سی چٹنی ڈالیں اور رول کر کے گرم گرم پیش کریں۔

Related Recipes & Cooking Videos

leave comments


Open Recipes