Daalcha Kaddu Wala دالچہ کدو والا

1570102308maxresdefault (21).jpg

Why recepie famous for?

If you are fed up eating meat then try out this recipe, a combination of lentils and pumpkin. This recipe needs a little time for cooking yet a delicious dish prepare at the end for your lunch and dinner.

Ingredients


مونگ کی دال ایک چوتھائی کپ
مسور کی دال ایک چوتھائی کپ
تور کی دال ایک چوتھائی کپ
چنے کی دال ایک چوتھائی کپ
کدو آدھا کلو
پیاز ایک عدد
تیل آدھا کپ
ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
املی کا گودا آدھا کپ
کڑی پتے پچیس عدد
ثابت ہری مرچ دو سے تین عدد
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
:دالچہ مصالحہ کے لیے
ثابت لال مرچ بیس عدد
ثابت سفید زیرہ دو کھانے کے چمچ
ثابت دھنیا دو کھانے کے چمچ
تیل ایک چوتھائی کپ

Instructions

دالچہ مصالحہ کے لیے: تیل گرم کرکے ثابت لال مرچ، ثابت سفید زیرہ اور ثابت دھنیا فرائی کریں اور نکال کر گرائینڈ کر لیں۔

دالچہ کے لیے: مونگ کی دال، مسور کی دال، تور کی دال اور چنے کی دال کو ہلدی اور چار سے پانچ کپ پانی کے ساتھ اُبال لیں، یہاں تک کہ وہ گل جائیں۔

اب انھیں نکال کر ٹھنڈا کریں اور بلینڈ کر لیں۔

پھر تیل گرم کرکے اس میں کڑی پتے اور پیاز شامل کرکے فرائی کریں، یہاں تک کہ لائٹ براؤن ہو جائے۔

اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسا ہوا مصالحہ، کدو، نمک اور پسی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح فرائی کرلیں۔

پھر چھ کپ پانی شامل کرکے ڈھکیں اور کدو گلنے تک پکائیں۔

اب اس میں پسی ہوئی دالیں، املی کا گودا اور ثابت ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر دس سے پندرہ منٹ پکائیں۔

آخر میں اسے نکال کر گرم مصالحہ چھڑک دیں۔

leave comments


Open Recipes