Chicken aur Badam kay Samosay چکن اور بادام کے سموسے

1576155237samosha.jpg

Why recepie famous for?

Made with combination of chicken, cheese and almond these samosas has a mouthwatering taste. Try it today!

Ingredients

سموسوں کے ورق بارہ عدد
(چکن بوٹی آٹھ عدد (بون لیس، اُبلی ہوئی
کوٹیج چیز ایک پیکٹ
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(ہری مرچ تین عدد (کچلی ہوئی
(بادام دس سے بارہ عدد (باریک کٹے
لیموں دو عدد
نمک حسبِ ذائقہ
(پودینہ آدھی گٹھی (باریک کٹا
(سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور پسا
انڈے کی سفیدی دو عدد
تیل تلنے کے لیے حسبِ ضرورت

Instructions

چیز کرش کر لیں اور اس میں بادام، ہری مرچ، کالی مرچ، سفید زیرہ، نمک، چکن بوٹی اور پودینہ اچھی طرح ملا لیں۔

اب سموسوں کے ایک ایک ورق میں تیار آمیزہ بھر کر سموسے کی شکل دیں۔

آخر میں کناروں پر انڈے کی سفیدی لگا کر بند کردیں۔

اس کے بعد کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں تیار سموسے تََل کر گولڈن براؤن کرلیں۔

آخر میں سموسے نکال کر ٹشو پر رکھ دیں، تاکہ چکنائی جذب ہو جائے۔

ٹومیٹو کیچپ یا چٹنی کے ساتھ گرم گرم سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes