Creamy Fruit Trifle

1570018237maxresdefault (6).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
بریڈ سلائس 4عدد
دودھ 2کپ
چینی 1چوتھائی کپ
الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
چوپڈ بادام 1کھانے کا چمچ
چوپڈ پستہ 1کھانے کا چمچ
چوپڈ کاجو 1کھانے کا چمچ
سٹرابیری جیلی پاؤڈر 3چوتھائی کپ
بناناجیلی پاؤڈر 3چوتھائی کپ
پانی حسبِ ضرورت
سٹرابیری جیلی 1اور آدھا کپ
سٹرابیری جیلی 1اور آدھا کپ
وہپڈ کریم 1اور آدھا کپ
چوپڈ کیلا 1کپ
چوپڈ سیب 1کپ
چیری آدھا کپ
کاک ٹیل 1کپ
چینی 1چوتھائی کپ

Instructions

ترکیب:
بریڈ سلائس لے کر اس کے کنارے کاٹ لیں اور چھوٹا چھوٹا توڑ لیں۔
اب ایک پین میں دودھ ڈال کر ابلنے دیں اور چھوٹی کٹی ہوئی بریڈ کو اس میں ڈال کر تب تک پکائیں جب تک بریڈ دودھ جذب کر لیں۔
پھر اس میں چینی، الائچی پاؤڈر اور کٹے ہوئے ڈرائی فروٹس ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب دو الگ الگ پین میں پانی ابلنے دیں اورسٹرابیری، بنانا جیلی بنا کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک باؤل میں وہپڈ کریم ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے نرم بنا لیں۔
اب اس میں چینی اور پھل ڈالیں اور پھلوں کو وہپڈ کریم میں فولڈ کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک سرونگ ٹرے میں اچھی طرح بریڈ مکسچر کی ایک لئیر بنائیں۔
اب دوسری لئیر سٹرابیری جیلی کی بنائیں۔
پھر تیسری لئیرکریم میں وہپڈ پھلوں کی بنائیں۔
اب چوتھی لئیر سبز جیلی کی بنائیں۔
پھر ایک باؤل میں کا ک ٹیل جوس کو چھان لیں۔
اب چیری کے ساتھ سجاوٹ کر کے فریج میں رکھ دیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔
مزیدار فروٹ ٹرائفل تیار ہے۔
تیاری کا وقت :50 منٹ
پکانے کا وقت :25 منٹ
افراد :افراد 06-08

leave comments


Open Recipes