Fish Steak فش اسٹیک

15702748356.132.jpg

Why recepie famous for?

Looking for delicious fish steak recipes? Chef Gulzar Hussain is giving you easy and appetizing fish steak with a tangy sauce. Enjoy with bread or roti.

Ingredients


(فش اسٹیک تین سو گرام (بون لیس
(کڑی پتے دو سے تین عدد ﴿باریک کٹے ہوئے
ٹماٹر چار ٹکڑے
ہرے زیتون آدھا کپ
(لہسن دو سے تین جوے ﴿کٹا ہوا
(کالی مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کُٹی ہوئی
تھائم ایک چائے کا چمچ
روزمیری ایک کھانے کا چمچ
(بیزل کے پتے ایک کھانے کا چمچ ﴿باریک کٹے ہوئے
پارسلے دو کھانے کے چمچ
اوریگانو ایک کھانے کا چمچ
زیتون کا تیل تین کھانے کے چمچ
لیموں کا رس ایک سے دو کھانے کے چمچ
نمک حسبِ ذائقہ

Instructions

ایک پیالے میں زیتون کا تیل، ہرے زیتون، بیزل کے پتے، کڑی پتے، اوریگانو، پارسلے، روزمیری، تھائم، لہسن اور ٹماٹر ڈالیں اور اچھی طرح سے مکس کریں۔

اب اس میں فش اسٹیک ڈال دیں اورمیری نیٹ کرلیں۔

پھر ایک مکسنگ باؤل میں نمک، لیموں کا رس اور کالی مرچ کو مکس کریں اور اسٹیک پر اچھی طرح سے لگالیں۔

اب اسے پلاسٹک میں لپیٹ کر آدھے سے ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

اس کے بعد اسے فریج سے نکال کر تھوڑی دیر کے لیے چھوڑ دیں۔

اب گرل پین کو گرم کرکے اسٹیک کو دونوں طرف سے گرل کرلیں۔

پھر بچی ہوئی میری نیشن کو تیز آنچ پر پکائیں، یہاں تک کہ وہ گاڑھا ہوجائے۔

اب اسٹیک کو سرونگ ڈش میں نکال کر اُوپر سے سوس ڈالیں اور ٹماٹر کے سلائسز سے گارنش کرکے سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes