Burns Road ki Dahi Phulki برنس روڈ کی دہی پھلکی

1570186619maxresdefault (49).jpg

Why recepie famous for?

Dahi Phulki tastes delicious and if it is homemade no word for it. Yes learn famous Burns Road ki Dahi Phulki from this recipe and entertain your family with mouthwatering food.

Ingredients


مونگ کی دال کا آٹا ایک کپ
بیکنگ سوڈا ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دہی ایک کلو
چینی تین کھانے کے چمچ
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
پودینے کے پتے گارنش کے لیے
چاٹ مصالحہ حسب ضرورت
املی کی چٹنی حسب ضرورت
گُڑ کی چٹنی حسب ضرورت

Instructions


پہلے مونگ کی دال کا آٹا، بیکنگ سوڈا اور آدھا کپ پانی ڈال کر اچھی طرح سے گوندھ لیں اور دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

پھلکی کے لیے: تیل میں اس کو پکوڑوں کی طرح ہلکا سنہرا تَل کر نکال لیں۔

پھر اس کو دس سے پندرہ منٹ تک چھوڑ دیں اور جب ٹھنڈی ہو جائے تو اس کو دوبارہ فرائی کر لیں۔

اب ایک پیالے پانی میں ایک کھانے کا چمچ نمک ڈال کر ان پھلکیوں کو ایک گھنٹے کے لیے بھیگوں دیں۔

پھر ان پھلکیوں کو پانی سے نکال لیں۔

اب دہی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ لیں۔

ایک پیالے میں دہی، چینی اور کارن فلور کو اچھی طرح مکس کر لیں۔

پھر پھلکیوں کے اوپر دہی کا مکسچر، پودینے کے پتے، چاٹ مصالحہ اور املی اور گُڑ کی چٹنی ڈال سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes