Gulabi Mutton گلابی مٹن

1570176009Gulabi-Mutton_10293.jpg

Why recepie famous for?

Gulabi Mutton is a meat curry that is equally good with nan or roti. Rice lovers can have it with rice too. There is no addition of extra ingredients in this recipe so it wholly a mutton dish that meat lover would love to have. Do stab it.

Ingredients


بکرے کا گوشت آدھا کلو
تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ
(پیاز ایک عدد (درمیانی
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
لونگ چار سے پانچ عدد
ہری الائچی پانچ سے چھ عدد
ٹماٹر کا پیسٹ چار کھانے کے چمچ
دہی آدھا پاؤ
(گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (پسی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
(بادام پچیس گرام (باریک کٹے ہوئے
(ہرا دھنیا ایک چوتھائی گٹھی (کٹا ہوا
ادرک ایک درمیانہ ٹکڑا

Instructions


پہلے کڑاہی میں چار سے پانچ کھانے کے چمچ تیل گرم کرکے پیاز کو خوب اچھی طرح سے لال کر لیں۔

پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ اور بکرے کا گوشت شامل کرکے اتنا بھونیں کہ گوشت کا رنگ تبدیل ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے۔

پھر اس میں لونگ، ہری الائچی، ٹماٹر کا پیسٹ اور دہی شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک چلائیں۔

اب اس میں پسا گرم مصالحہ، پسی لال مرچ، نمک اور پانی شامل کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔

پچیس سے تیس منٹ بعد جب گوشت گل جائے تو بادام اور ہرا دھنیا شامل کرکے ڈش میں نکالیں۔

کٹی ہوئی ادرک اوپر سے ڈال کر سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes