Chicken Samosa چکن سموسہ

1570089244images (13).jpg

Why recepie famous for?

No need to buy chicken samosa from bazar when you can make super tasty samosa at home on low cost. Just follow this recipe.

Ingredients


چکن کا قیمہ دو سو گرام
(پیاز ایک عدد (باریک کٹا ہوا
(ہری مرچ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی
جائفل پاؤڈر ایک چٹکی
کاسٹر شوگر ایک چٹکی
ہرا دھنیا آدھی گٹھی
تیل آدھا لیٹر
سموسہ پٹی بارہ سے پندرہ عدد
لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پاپریکا ایک چوتھائی چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ حسب ذائقہ

Instructions


ایک کڑاہی میں تیل کو درمیانی آنچ پر گرم کرلی

اب لہسن پیسٹ، چکن قیمہ، نمک، کالی مرچ، پاپریکا پاؤڈر، جائفل پاؤڈر اور کاسٹر شوگر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

اب اتنا پکائیں کہ چکن گَل جائے پھر چولہے سے ہٹا کر ٹھنڈا ہونے دیں۔

اب پیاز، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔

قیمے کے مکسچر کا ایک حصہ لے کر اسے سموسہ پٹی میں بھریں اور لپیٹ دیں۔

کناروں کو آٹے اور پانی کے مکسچر یا انڈے کی سفیدی سے بند کردیں۔

یہی طریقہ باقی سموسہ پٹی کے لئے بھی استعمال کریں۔

ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے اس میں سموسوں کو فرائی کرلیں۔

مزیدار گرم سموسوں کو اپنی پسندیدہ چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes