Chicken Chimichangas

1574830829Chicken.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

چکن کے اجزاء:
ِٖچکن فِلٹس 4عدد

لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
لال مرچ پاؤڈر 2چائے کے چمچ
ہلدی 2چائے کے چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
کڑی ساس کے اجزاء:
کھانے کا تیل 3کھانے کے چمچ
لونگ 3عدد
کالی الائچی 1عدد
سبز الائچی 2عدد
دار چینی 1عدد
کڑی پتا 1عدد
چوپڈ پیاز 1کپ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
پسے ہوئے ٹماٹر آدھا کپ
پیپریکا 1کھانے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ 1چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہری مرچیں 1کھانے کا چمچ
دہی 2کھانے کے چمچ
مکھن 3کھانے کے چمچ
فریش کریم 1کپ
اسمبلنگ کے اجزاء:
ٹورٹیلا حسبِ ضرورت
موزریلا چیز حسبِ ضرورت

Instructions

چکن کی ترکیب:
ایک باؤل میں لیموں کا رس، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، ادرک لہسن پیسٹ اور کھانے کا تیل ڈال کر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے چکن فلِٹس کو میرینیٹ کر لیں۔
اب ہر ایک چکن فلِٹس کو گرِ ل پین پر گرِ ل کر لیں اور فلِٹس کو ٹکروں میں کاٹ لیں۔
کڑی ساس ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گر م کر کے اس میں لونگ، کالی مرچ، سبز الائچی، دار چینی اور کڑی پتا ڈال کر بھون لیں۔
اب اس میں چوپڈ پیاز ڈال کر تھوڑی دیر پکا لیں۔
پھر اس میں ادرک لہسن پیسٹ، پسے ہوئے ٹماٹر، پیپریکا، ذیرہ پاؤڈر، گرم مصالحہ، نمک، ہری مرچیں، دہی، مکھن اور فریش کریم ڈال کر دو سے تین منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر پانچ منٹ اور پکا لیں۔
اسمبلنگ ترکیب:
ایک بڑا ٹورٹیلا لے کر اس کے درمیان میں تیار کیا ہوا چکن رکھیں اور اس پر موزریلا چیز ڈالیں۔
اب اس کو چکور شکل میں بند کر لیں۔
پھر توے پر ریپ کو ہلکی آنچ پر ہر سائیڈ سے چار سے پانچ منٹ کے لئے پکائیں۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :20 منٹ
افراد :افراد 4

leave comments


Open Recipes