Special Mutton Roast

15748321854fdb7.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
مٹن 1کلو
دہی 1کپ
لال مرچ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
ہری مرچوں کا پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
پیلا کھانے کا رنگ آدھا چائے کا چمچ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
جاوتری پاؤڈر 1چائے کا چمچ
جائفل آدھا چائے کا چمچ
کالی الائچی 1چائے کا چمچ
آلو بخارا 3کھانے کے چمچ
مسٹرڈ پیسٹ 1چائے کا چمچ
سرکہ 1کپ

Instructions

ترکیب:
ایک باؤل میں مٹن اور سرکہ کو دو گھنٹے کے لئے بھگو کر رکھ دیں۔
اب مٹن کو فرائی کر لیں اور ٹھندا ہونے دیں۔
پھر ایک باؤل میں دہی، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ہری مرچوں کا پیسٹ، ادرک لہسن پیسٹ، پیلا کھانے کا رنگ، ذیرہ پاؤڈر، جاوتری، جائفل، الائچی پاؤڈر، آلو بخار ا اور مسٹرڈ پیسٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس میں مٹن ڈال کر چار سے چھ گھنٹے کے لئے میرینیشن کر لیں۔
پھر مٹن پیسیز کو فوائل پیپر میں بند کر لیں۔
اب سٹیمر میں ایک گھنٹے کے لئے سٹیم کر لیں۔
مٹن فوائل روسٹ تیار ہے۔
تیاری کا وقت :15 منٹ
پکانے کا وقت :1گھنٹہ پندرہ منٹ
افراد :افراد 4

leave comments


Open Recipes