Vegetable Salad with Yogurt Dressing ویجیٹبل سلاد یوگرٹ ڈریسنگ کے ساتھ

1570081771Vegetable_Salad.jpg

Why recepie famous for?

Everyone know how to make Vegetable salad but in this recipe yogurt dressing is used to double the taste of salad.

Ingredients


(پھول گوبھی دو سو پچاس گرام (پھول الگ کر لیں
(گاجر دو عدد (سلائس میں کٹی ہوئی
مٹر تین چوتھائی کپ
(آلو دو عدد (کیوبز میں کٹے ہوئے
(ہری مرچ دو عدد (باریک کٹی ہوئی
دہی ایک کپ
نمک حسب ذائقہ
شہد دو کھانے کے چمچ
کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
کریم آدھا کپ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
سلاد کے پتے سرونگ کے لئے
ہرا دھنیا گارنشنگ کے لئے

Instructions


پھول گوبھی اور گاجر کو نمک والے پانی میں پکا لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔

پھر مٹر کو نمک والے پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں۔

آلوؤں کو ابال لیں اور چھیل کر کاٹ لیں اور پھر ٹھنڈا کرلیں۔

پھر ایک پیالے میں دہی، نمک، شہد، کالا نمک، کریم اور ہری مرچ ڈال کر پھینٹ لیں۔

تمام سبزیاں دہی والے مکسچر میں ڈال کر مکس کرلیں۔

سرونگ ڈش میں سلاد کے پتے بچھا کر اوپر دہی اور سبزیوں کا مکسچر ڈال دیں۔

ہرے دھنیا سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes