Umm Ali

1570017367maxresdefault (5).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
دودھ 3کپ
چینی 4کھانے کے چمچ
کھویا 1کپ
الائچی پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
کریم 1کپ
گلاب کا عرق 3کھانے کے چمچ
پف پیسٹری حسبِ ضرورت
پھینٹا ہوا انڈہ 1عدد
کٹا ہوا کھوپرا حسبِ ضرورت
کٹے ہوئے بادام حسبِ ضرورت
کٹا ہوا پستہ حسبِ ضرورت
کشمش حسبِ ضرورت
چینی حسبِ ضرورت

Instructions

ترکیب:
ایک باؤل میں دودھ، چینی، کھویا اور الائچی پاؤڈر ڈال کر دس منٹ کے لئے پکا لیں۔
اب چولہا بند کر کے اس میں کریم ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر کے سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر اوون کو 200کے ٹمپریچر پر گرم کر لیں اور پف پیسٹری کو چار برابر حصوں میں کا ٹ لیں۔
اب پف پیسٹری کو گریس کئے ہوئے بیکنگ ٹرے میں رکھ کر انڈے سے برش کریں اور پہلے سے گرم اوون میں گولڈن براؤن ہونے تک بیک کر لیں۔
پھر پف پیسٹریزکو ایک ڈِش میں رکھیں اور اس پر کھوپرا، چینی، پستہ، بادام اور کشمش چھڑک دیں۔
اب پھر پف پیسٹریز کی ایک لئیر لگائیں اور اس پر بھی کھوپرا، چینی، پستہ، بادام اور کشمش چھڑک دیں۔
پھر اس پر تیار کیا ہوا دودھ کا مکسچر ڈالیں۔
اب اس پر کھوپرا، پستہ، بادام کے ساتھ گارنش کر کے 180کے ٹمپریچر پر پندرہ سے بیس منٹ کے لئے بیک کر لیں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :30 منٹ
افراد :افراد 6

leave comments


Open Recipes