Chicken Reshmi Kebab چکن ریشمی کباب

1570164302oesuOHfh.jpg

Why recepie famous for?

شمی کباب Chicken Reshmi Kebab چکن ریشمی کباب 32 g+ 11 76 Prep Time 30 Mins Cook Time 15 - 20 Mins Serves 6 - 8 Chicken Reshmi Kebabs are a delicious treat for your grilling dinner. These soft texture kebabs are full of flavors and easy to prepare. For an appetizing look garnish with salad leaves, onion rings and lemon. Serve hot with naan and chutney.

Ingredients

مرغی کا قیمہ ایک کلو
چنے ایک کھانے کا چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
چھوٹی الائچی چھ عدد
ثابت کالی مرچ چار عدد
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
پسا ہوا گرم مصالحہ حسبِ ضرورت
ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
سیخ کباب مصالحہ دو کھانے کے چمچ
خشک دُودھ ایک کھانے کا چمچ
فریش کریم ایک پیکٹ
نمک حسبِ ذائقہ
پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
پودینہ آدھی گٹھی
کچا پپیتا ایک چائے کا چمچ
تیل حسبِ ضرورت

Instructions


پہلے چنے، سفیدہ زیرہ، چھوٹی الائچی، کالی مرچ اور خشخاش ملاکر اچھی طرح پیس لیں۔

اب مرغی کے قیمے میں پسا ہوا مصالحہ اور ڈبل روٹی کے سلائس شامل کرکے چوپر میں پیس لیں۔

اب اس میں چنے کا مکسچر مکس کر دیں۔

اس کے بعد سیخ کباب مصالحہ، خشک دُودھ، فریش کریم، نمک، پسی لال مرچ، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہوا پودینہ اور پسا ہوا کچا پپیتا ملاکر اچھی طرح گوندھیں اور تھوڑی دیر کے لیے رکھ دیں۔

اب انھیں سیخ کباب جیسا بنالیں۔

پھر گرل کو گرم کرکے ذرا چکنائی لگا کر بنائے ہوئے کباب سینک لیں۔

اس کے بعد برش سے تھوڑا تیل لگا کر کباب نکال لیں۔

آخر میں تیار چکن ریشمی کباب، لیموں والی پیاز اور اِملی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes