Badami Korma بادامی قورمہ

1570166337hqdefault (4).jpg

Why recepie famous for?

Badami Korma is one of best recipe among curry recipes. Use of almond gives it a divine taste. A perfect party or every day treat to serve with naan or rice.

Ingredients


(چکن ایک کلو (آٹھ ٹکڑے
(پیاز آدھا کپ (تلی اور پسی ہوئی
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
(کھوپرا دو کھانے کے چمچ (پسا ہوا
(بادام دس عدد (چھلے اور پسے ہوئے
تیل ایک کپ
مکس گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
نمک ڈیڑھ چائے کا چمچ
(لال مرچ تین چائے کے چمچ (پسی ہوئی
(دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ (پسا ہوا
دہی ڈیڑھ کپ
(جائفل آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(جاوتری آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(الائچی آدھا چائے کا چمچ (پسی ہوئی
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
(بادام گارنش کے لئے (فرائی کئے ہوئے
کیوڑا تھوڑا سا

Instructions


پہلے خشخاش، کھوپر اور بادام کو ملا کر گرائینڈ کرکے پیسٹ بنائیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

اب ایک کپ تیل گرم کرکے اس میں مکس گرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، چکن، نمک، پسی لال مرچ اور پسا دھنیا شامل کرکے اچھی طرح فرائی کر لیں۔

پھر تھوڑا پانی ڈال کر ڈھکیں اور دس منٹ کے لیے پکالیں۔

اب اس میں دہی کے ساتھ تیار پیسٹ، جائفل، جاوتری، الائچی، گرم مصالحہ اور پیاز ڈال کر پندرہ منٹ کے لیے ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔

آخر میں کیوڑا شامل کر دیں۔

پھر فرائی کیے ہوئے بادام سے گارنش کرکے سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes