Nalli Biryani

1574830703fusion-3.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
بیف آدھا کلو
نلی آدھا کلو
ادرک لہسن پیسٹ 1کھانے کا چمچ
ہلدی 1چائے کا چمچ
پانی 3-4کپ
کھانے کا تیل آدھا کپ
پیاز 2عدد
ثابت مصالحہ 1کھانے کا چمچ
ٹماٹر 2عدد
لال مرچ پاؤڈر 2کھانے کے چمچ
ذیرہ 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
دہی 1چوتھائی چائے کا چمچ
جائفل 1چوتھائی چائے کا چمچ
آلو بخارہ 6-8
بیف سٹاک
ہری مرچیں 2-3عدد
گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
دھنیے کے پتے 4-5کھانے کے چمچ
تلا ہوا پیاز 2-3کھانے کے چمچ
چینی 1-2چائے کے چمچ
کیوڑا واٹر 1چائے کا چمچ
فوڈ کلر 1-2چائے کے چمچ

Instructions

ترکیب:
ایک پین میں بیف، نلی، ادرک لہسن پیسٹ، ہلدی ، نمک اور پانی ڈال کر ابلنے دیں اور بیف 80فیصد پکنے تک پکائیں۔
اب بیف نکال لیں اور بیف سٹاک دوبارہ استعمال کے لئے نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
پھر ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر کے اس میں ثابت مصالحے اور ادرک لہسن پیسٹ ڈال کر ایک منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں پیازڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
پھر اس میں ٹماٹر، نمک، لال مرچ پاؤڈر، ذیرہ ، دھنیا پاؤڈر، ہلدی اور ہری مرچیں ڈال کر 2منٹ کے لئے پکائیں۔
اب اس میں بیف ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں دہی، جائفل، چینی اور آلو بخارہ ڈال کر آئل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں نلی، سٹاک ڈال کر بیف گلنے تک پکائیں ۔
پھر نلی نکال کر سائیڈ پر رکھ دیں۔
اب اس میں سے آدھی گریوی نکال لیں۔
پھرآدھے ابلے ہوئے چاول ڈالیں۔
پھر اس پر تھوڑا دھنیا چھڑکیں ۔
اب آدھی بچی ہوئی گریوی ڈالیں۔
پھر آدھے بچے ہوئے چاول ، چوپڈ دھنیا، تلا ہوا پیاز، کیوڑا واٹر، فوڈ کلر اور نلی ڈال کر ڈھکن سے ڈھانپ کر درمیانی ہلکی آنچ پر 12-15منٹ کے لئے پکائیں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :1گھنٹہ 15منٹ
افراد :افراد 5-6

leave comments


Open Recipes