Homemade Chicken Shawarma

1574831914Dish-2.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء
ڈو بنانے کے اجزا:
میدہ ڈھائی کپ
کھانے کا تیل 2 کھانے کے چمچ
چینی 1 چائے کا چمچ
ایسٹ 1کھانے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
نیم گرم پانی حسبِ ضرورت

چکن میرینیشن کے اجزاء:
چکن(بونلیس) 400 گرام
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گر م مصالحہ 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
دہی 2 کھانے کا چمچ
بار بی کیو سوس 1کھانے کا چمچ

سلاد بنانے کے اجزا:
سلاد پتہ(چوپ) آدھا کپ
گاجر(جولین ) آدھا کپ
کھیرا (جولین ) آدھا کپ
ہرا دھنیا چوتھائی کپ
نمک حسبِ ضرورت
سرکہ دو کھانے کے چمچ
پانی ایک چوتھائی کپ

Instructions

ڈو بنانے کی ترکیب:
ایک برتن میں میدہ لیں اس میں کھانے کا تیل ، چینی، نمک، ایسٹ ڈال کر ملا لیں اب اس میں نیم گرم پانی ڈال کر گوندھ لیں۔
اب اس کو ڈھک کر ایک سے دو گھنٹہ رکھ دیں۔
اب اس کے بیڑے بنا لیں اور بیل لیں اب اس کو توہ پہ پکا لیں۔
چکن تیار کرنے کی ترکیب:
ایک برتن میں چکن لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ ، دہی، بار بی کیو سوس، نمک، زیرہ، کالی مرچ، لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر دو گھنٹے میرینیٹ کر لیں،
اب اس کو پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر فرائی کر لیں۔
سلاد بنانے کا طریقہ:
ایک برتن میں سلاد پتہ، کھیرا، گاجر، ہرا دھنیا، سرکہ، نمک،پانی ڈال کر ملا لیں۔
سوس بنانے کا طریقہ:
ایک برتن میں مایونیز، دہین، کالی مرچ، سفید مرچ، لہسن ڈال کر ملا لیں۔
اسمبلنگ:
طریقہ ایک:
سوارما بریڈ پر تیار کی ہوئی سوس، کیچپ، سلاد، چکن، جالا پینو ڈال کر رول کر لیں اور اس کو لکڑی کی سٹک سے پرو لیں۔
طریقہ دو:
سوارما بریڈ پر تیار کی ہوئی سوس، کیچپ، سلادپتہ، چکن، جالا پینو ڈال کر بٹر پیپر سے رول کر لیں۔
پکانے کا وقت :30 Minutes
افراد :2-3

leave comments


Open Recipes