Shadi Biryani شادی بریانی

1570169623maxresdefault (37).jpg

Why recepie famous for?

Shadi Biryani is a different sort of biryani that you will love having it. It is bit requiring but results will be astonishing. The taste of this biryani is utterly different from this so if you are a true biryani lover then you must endeavour this out.

Ingredients

:قورمہ کے لیے
بیف چربی والا ایک کلو
تیل آدھا کپ
(گرم مصالحہ آدھا کپ (ثابت
پیاز دو عدد
ادرک لہسن کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ
دہی آدھا کلو
(ہلدی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی
(کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ (کُٹی ہوئی
(سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ (پسا ہوا
(لال مرچ دو کھانے کے چمچ (کُٹی ہوئی
(دھنیا آدھا چائے کا چمچ (پسا ہوا
جائفل جاوتری والا گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
بریانی ایسنس چند قطرے
زردے کا رنگ ایک چٹکی
:چاولوں کے لیے
(چاول آدھا کلو (سیلا
(گرم مصالحہ آدھا کپ (ثابت
نمک حسب ذائقہ

Instructions

پہلے ایک پتیلی میں پانی ڈال کر ابال لیں۔

اب اس میں نمک اور ثابت گرم مصالحہ کی پوٹلی بناکر شامل کریں۔

جب خوشبو آنے لگے تو اس میں چاول شامل کرکے ایک کنی ابال لیں۔

چھان کر ایک طرف رکھ دیں۔

قورمہ کے لئے: پہلے ایک پین میں تیل گرم کریں اور اس میں ثابت گرم مصالحہ شامل کریں۔

جب کڑکڑانے لگے تو اس میں پیاز ڈال کر براؤن کر لیں اور نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔

اب اس میں بیف اور ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کرکے بھونیں۔

پھر دہی، پسی ہلدی، کالی مرچ، سفید زیرہ، کُٹی لال مرچ، پسا دھنیا، جائفل جاوتری والا گرم مصالحہ پاؤڈر اور نمک شامل کرکے اچھی طرح پکالیں۔

اب حسب ضرورت پانی شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور گوشت گلنے تک پکائیں۔

آخر میں ہری مرچ اور بریانی ایسنس شامل کرکے پکائیں۔

قورمہ تیار ہے۔

تہہ لگانے کے لئے: پہلے ایک پتیلی میں قورمہ کی تہہ لگائیں۔

اب اس پر آدھے چاول ڈالیں۔

پھر مصالحہ ڈالیں اور براؤن پیاز ڈالیں۔

پھر چاول ڈالیں اور زردے کا رنگ پانی میں گھول کر ڈالیں اور دم پر لگا دیں۔

دم پورا ہو جائے تو ڈش آؤٹ کر لیں۔

leave comments


Open Recipes