Lamb Pie

1570014939download (29).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

پائی کرسٹ ڈو کے اجزاء:
میدہ 2اور آدھا کپ
نمک 1چائے کا چمچ
مکھن 1کپ
پانی حسبِ ضرورت
لیمب فلنگ اجزاء:
لیمب قیمہ 500گرام
کھانے کا تیل 1کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ 1چائے کا چمچ
لہسن چوپڈ 1کھانے کا چمچ
چوپڈ پیاز آدھا کپ
ذیرہ پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر 1چائے کا چمچ
دارچینی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
اوریگانو 1کھانے کا چمچ
پیپریکا 1چائے کا چمچ
ٹماٹر آدھا کپ
شملا مرچ آدھا کپ
ٹماٹر پیسٹ 3-4کھانے کے چمچ
دہی 1کپ
پودینہ حسبِ ضرورت
پھینٹا ہوا انڈہ 1عدد
کٹی لال مرچ حسبِ ضرورت
موزریلا چیز حسبِ ضرورت

Instructions

پائی کرسٹ ترکیب:
ایک باؤل میں میدہ، نمک اور ٹھندا مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
پھر اس میں ایک کھانے کا چمچ پانی ڈال کر کانٹے سے مکس کرتے جائیں۔
صرف اتنا پانی ڈالیں کہ آٹا بھیگ جائے اور گول شکل کی ڈو بنا لیں۔
فلنگ ترکیب:
ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں لیمب قیمہ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر رنگ بدلنے تک پکائیں۔
اب اس میں لہسن ڈال کر دو سے تین منٹ اور پکائیں۔
پھر اس میں پیاز ڈال کر تھوڑا سا پکا لیں۔
اب اس میں ذیرہ، دھنیا، دار چینی، اوریگانو اور پیپریکا ڈال کر ایک منٹ تک بھون لیں۔
پھر اس میں ٹماٹو پیسٹ، چوپڈ ٹماٹو اور شملا مرچ ڈال کر تین سے چار منٹ تک پکائیں۔
پائی کی کرسٹ کو بیکنگ شیٹ پر پھیلا لیں اور اس میں پکا ہوا لیمب ڈال دیں۔
اب پائی کرسٹ کے کنارے بنانے کے لئے درمیان سے فولڈ کر لیں۔
پھر برش سے انڈہ لگا کر پندرہ سے بیس منٹ بیک کر لیں یا جب تک پائی گولڈن براؤن ہوجائے۔
چیز اور پودینے کے ساتھ گارنش کر کے دہی کے ساتھ سرو کریں۔
تیاری کا وقت :10 منٹ
پکانے کا وقت :30 منٹ
افراد :افراد 2-3

leave comments


Open Recipes