Spicy Tawa Fish

1570009469tawa machli_620.jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء

مچھلی(بیکٹی ) 600گرام
ادرک لہسن پیسٹ ڈیڑ ھ کھانے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
سرکہ آدھا کپ
لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
ثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
انڈا ایک عدد
کا رن فلور دو کھانے کا چمچ
میدہ فلور ایک کھانے کا چمچ
پیلا رنگ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت

Instructions

ترکیب
ایک برتن میں مچھلی لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،نمک اور سرکہ ڈا ل کر ملا لیں اور دو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔اب اسے نکالیں اور ٹھنڈے پانی سے دھو کر خشک کر لیں ۔اب ایک برتن میں نمک ،لال مرچ کُٹی ہوئی ، اجوائن ، ثابت زیرہ ،کالی مرچ پسی ہوئی زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،ہلدی ،لال مرچ پسی ہوئی ،ادرک لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ،لیموں کا رس ،انڈا ،کارن فلور ،میدہ اور پیلا رنگ ڈال کر مکس کرلیں مچھلی مصالحہ تیار ہے۔
اب مچھلی اور تیار شدہ مچھلی مصا لحہ اچھی طرح ملائیں اوردو گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں ۔مچھلی کو فرائی کر نے کے لیے ایک توے پر کھانے کا تیل لیں اس میں مصالحہ لگی مچھلی ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔آپکی مزیدار سپائسی توا فش تیار ہے ۔

leave comments


Open Recipes