Vermicelli Kunafa

1570018117download (37).jpg

Why recepie famous for?

Ingredients

اجزاء:
سویاں 2اورآدھا کپ
پگھلا ہوا مکھن 1کپ
موزریلا چیز آدھا کپ
کوٹیج چیز آدھا کپ
کریم 1اورآدھا کپ
دودھ 1اورآدھا کپ
چینی 2کھانے کے چمچ
کارن سٹارچ 2کھانے کے چمچ
روز واٹر 1کھانے کا چمچ
شوگر سیرپ اجزاء:
چینی 3کپ
پانی 1اور آدھا کپ
لیموں کا رس آدھا چائے کا چمچ

Instructions

ترکیب:
ایک باؤل میں سویاں توڑ لیں اور اس پر مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب ایک دوسرے باؤل میں دودھ، کریم، چینی اور کارن سٹارچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
پھر چولہا بند کر کے مکسچر کو ابال لیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔
اب اس میں موزریلا چیز، کوٹیج چیز ڈال کراچھی طرح مکس کریں۔
پھر ایک پین میں چینی ڈال کر اچھی طرح حل ہونے تک پکائیں۔
جب شوگر سیرپ بن جائے تو اس میں لیموں کا رس ڈالیں۔
اب ایک ڈِش میں آدھی سویوں کی تہہ لگا لیں اور اچھی طرح برابر کر کے دبا دیں۔
پھر اس پر چیز مکسچر ڈال کر چمچ سے برابر کر لیں۔
اب اس پر باقی بچی ہوئی سویاں رکھیں اور مکھن کے ساتھ بر ش کریں۔
پھر پہلے سے گرم اوون میں ڈِش کو دو سو ڈگری کے ٹمپریچر پر آدھے گھنٹے کے لئے رکھیں۔ جب کنافہ گولڈن ہوجائے تو کنافہ تیار ہے۔
چوپڈ پستہ کے ساتھ گارنش کر کے سرو کریں۔
تیاری کا وقت :20 منٹ
پکانے کا وقت :30 منٹ
افراد :افراد 8

leave comments


Open Recipes