تندوری فش تکہ بریانی Tandoori Fish Tikka Biryani

1570275176maxresdefault (71).jpg

Why recepie famous for?

In this biryani fish and rice filled with awesome spices, barbecued aroma. Tandoori Fish Tikka Biryani recipe requires a few more ingredients and a bit more effort to cook perfectly.

Ingredients


فش فِلے (بون لیسں) ایک کلو
ادرک ،لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ ایک سے ڈیرھ کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
باربی کیو مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
تیل فرائی کیلئے
( بریانی بنا نے کیلئے)
چاول آدھا کلو
ٹماٹر (کیوب) دو سے تین عدد
پیاز (سلائس) دوعدد
ہرا دھنیا آدھی گڈی
پودینہ آدھی گڈی
ہری مرچیں (ثابت) چار سے پانچ عدد
کالا زیرہ (ثابت) آدھا چائے کا چمچ
دار چینی دو سے تین عدد
بڑی الائچی دو سے تین عدد
لونگ تین سے چار عدد
لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
گھی آدھا کپ

Instructions


مچھلی کے درمیانہ سائز کے کیوب کاٹ لیں۔

ایک مکسنگ باؤل میں مچھلی کے کیوب ڈالیں۔ پھر اس میں لال مرچ پاؤڈر،سرکہ،کارن فلور،ادرک ،لہسن پیسٹ ،نمک اور باربی کیو مصالحہ ڈال کے میرینیٹ کرلیں۔

اب ان کیوبز کو اسٹکس پر لگائیں۔

فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے اِس فش تِکہ کو دونوں طرف سے فرائی کرلیں۔

( بریانی بنانے کا طریقہ)چاول نمک اور کا لازیرہ شامل کرکے بوائل کرلیں اور ان کر ایک طرف رکھ دیں۔

ایک پین میں گھی ڈال کے لونگ، دارچینی، بڑی الائچی کڑکڑائیں۔

اب میں پیاز شامل کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کرلیں۔

اب اس میں ٹماٹر، لال مرچ،نمک، گرم مصالحہ پاؤڈر،ہری مرچیں ڈال کے اچھی طرح بھون لیں۔قورمہ تیار ہے۔

(تہہ لگانے کا طریقہ)

دیگچی کو تھوڑا سا گھی لگا لیں کہ چاول چپکے نا۔سب سے پہلے چاول کی تہہ لگائیں اب درمیان میں قورمہ ڈالیں پھر باقی چاول ڈالیں اور اوپر ہرا دھنیا ، پودینہ ڈال دیں۔آخر میں فش تِکہ رکھ کے ان کو دس سے بارہ منٹ دم پر لگا دیں۔

ڈش میں نکال کے اوپر تندوری فش تِکہ رکھ کے پیش کریں۔

leave comments


Open Recipes