Mix Vegetable in Coconut Milk مکس ویجی ٹیبل اِن کوکونٹ ملک

1574765799Crabs.jpg

Why recepie famous for?

Prep Time Coconut creates a great flavor when cooked with a food. Mix Vegetable in Coconut Milk is a great recipe to inspire your guests. Perfect for weekend.

Ingredients

آلو دو عدد
(سیم کی پھلی آٹھ عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
(مٹر ایک پیالی ﴿چھلے ہوئے
پھول گوبھی چھوٹی سی
(گاجر دو عدد ﴿باریک کٹی ہوئی
سرکہ ایک کھانے کا چمچ
تیل حسب ضرورت
(لال مرچ چھ عدد ﴿ثابت
کڑی پتے آٹھ سے دس عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
(رائی ایک چائے کا چمچ ﴿ثابت
(لہسن کے جوئے چھ عدد ﴿چھلے ہوئے
دھنیا ایک کھانے کا چمچ
ہلدی ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
ہری مرچ چھ عدد
ناریل کریم پاؤڈر دو پیکٹ
املی کا رس چار کھانے کے چمچ

Instructions

پہلے آلوؤں کو ہلکا سا اُبال کر کیوبز بنائیں اور ہلکا سا فرائی کرلیں۔

اب ایک دیگچی میں پانی گرم کرکے آلو، سیم کی پھلی، مٹر، پھول گوبھی اور گاجر ڈال کر سرکہ ڈالیں۔

پانچ منٹ بعد چھلنی میں چھان لیں۔

ایک کڑاہی میں تیل ڈال کر ثابت لال مرچ، آٹھ سے دس عدد میں سے تھوڑے کڑی پتے، زیرہ اور رائی ڈال کر بگھار تیار کرلیں۔

پھر سبزیاں، لہسن کے جوئے، دھنیا، ہلدی، نمک اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سا بھون کر ناریل کریم پاؤڈر کو پانی میں ملاکر مکس کرکے سبزیوں میں ڈال دیں۔

پانچ منٹ پکاکر املی کا رس ڈال دیں۔

تھوڑی دیر بعد باقی کڑی پتے ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رکھ کر گرم گرم سادے چاولوں یا بگھارے چاولوں کے ساتھ سرو کریں۔

leave comments


Open Recipes